جمعہ, جولائی 31, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اننت ناگ، سوپور، پلوامہ اور بارہمولہ میں چار منشیات فروش گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-10
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ویب ڈیسک

سرینگر؍۹ جون

متعلقہ

لوک سبھا میں پیپر لیک مخالف ترمیمی بل منظور

جموںکشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی‘۲؍اگست تک فلیس فلڈ کا الرٹ جاری

جموں کشمیر پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے تحت اننت ناگ، سوپور، پلوامہ اور بارہمولہ اضلاع میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران چار مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہیروئن، چرس نما مادہ اور نفسیاتی ادویات برآمد کی ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق اننت ناگ میں جنرل بس اسٹینڈ پولیس پوسٹ کی ایک ٹیم نے معمول کی گشت کے دوران بس اسٹینڈ علاقے میں ایک مشتبہ شخص کو روکنے کی کوشش کی، تاہم اس نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ گرفتار شخص کی شناخت ارشد احمد صوفی ولد عبدالاحد صوفی ساکن کنیلوان کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی گئی۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں ایک ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

سوپور میں پولیس پوسٹ واٹرگام کے دائرہ اختیار میں حب ڈینجرپورہ کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی، جس کے دوران اس کے قبضے سے چرس نما مادہ برآمد ہوا۔ ملزم کی شناخت عامر نذیر تانترے ولد نذیر احمد تانترے ساکن گنڈ براتھ سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ڈانگی واچھہ میںایک ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

پلوامہ میں پولیس اسٹیشن کاکہ پورہ کی ٹیم نے ریلوے روڈ پر ناکہ چیکنگ کے دوران عمر فاروق لون ولد فاروق احمد لون ساکن نہامہ کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایک نائیلون بیگ پھینک دیا، جس سے تقریباً۱ء۵۳کلوگرام چرس نما مادہ (بنگ بوسہ) برآمد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

دریں اثنا، بارہمولہ کے کنزر علاقے میں پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے نفسیاتی اثر رکھنے والی ادویات برآمد کی ہیں۔

پولیس کے مطابق کنزر بازار میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے قریب گشت پر مامور پولیس پارٹی نے ایک مشتبہ شخص کو دیکھا، جو پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا۔ پولیس نے تعاقب کرکے اسے گرفتار کر لیا۔

گرفتار شخص کی شناخت خالد بن احد صوفی ولد عبدالاحد صوفی ساکن گوکھامہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کی ذاتی تلاشی کے دوران ٹراماڈول ہائیڈروکلورائیڈ کی۹گولیوں پر مشتمل ایک پٹی برآمد کی گئی۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کنزر میں ایک ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم علاقے میں منشیات فروشی کی سرگرمیوں میں ملوث ایک معروف اسمگلر ہے۔

جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کرنے اور معاشرے کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف اس مہم میں مکمل تعاون جاری رکھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اپنی پارٹی کا ریاستی درجہ اور  آئینی حقوق کی بحالی کیلئے  مشترکہ سیاسی جدوجہد کا مطالبہ

Next Post

اننت ناگ میں ۱۰۴ گرام چرس ۲۵ء۵۰لاکھ روپے نقد برآمد‘ ملزم گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لوک سبھا میں پیپر لیک مخالف ترمیمی بل منظور
اہم ترین

لوک سبھا میں پیپر لیک مخالف ترمیمی بل منظور

2026-07-30
جموںکشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی‘۲؍اگست تک فلیس فلڈ کا الرٹ جاری
اہم ترین

جموںکشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی‘۲؍اگست تک فلیس فلڈ کا الرٹ جاری

2026-07-30
آئی ایف ایف جے کے کو عالمی سطح پر پذیرائی؛۵۰ممالک سے۸۷۵فلمیں موصول
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے کو عالمی سطح پر پذیرائی؛۵۰ممالک سے۸۷۵فلمیں موصول

2026-07-30
پی او جے کے بھی بھارت کا ناقابلِ تنسیخ حصہ:وزارت خارجہ
اہم ترین

پی او جے کے بھی بھارت کا ناقابلِ تنسیخ حصہ:وزارت خارجہ

2026-07-30
وزیر اعظم اور خارجہ کواُس پار کی صورتحال پر بات کرنی چاہیے: فاروق
اہم ترین

وزیر اعظم اور خارجہ کواُس پار کی صورتحال پر بات کرنی چاہیے: فاروق

2026-07-30
عمرمنتخب حکومت کو سکیورٹی نظام سے الگ تھلگ رکھنے پر بیزار
اہم ترین

ارکانِ اسمبلی نے وزیر اعلیٰ  سے ملاقات کر کے اپنے حلقوں  کے ترقیاتی مسائل اُجاگر کیے

2026-07-30
ریاست کا درجہ دلانے کےلئے مرکز کے ساتھ مسلسل رابطے کی ضرورت: الطاف بخاری
اہم ترین

مظاہروں سے نہیں، بات  چیت سے ہی جموں و کشمیر کے حقوق بحال ہوں گے: بخاری

2026-07-30
شاہراہ کی بندش کے دوران   باغبانی کی پیداوار کی بلا رکاوٹ   ترسیل یقینی بنائی جائے:محبوبہ
اہم ترین

شاہراہ کی بندش کے دوران  باغبانی کی پیداوار کی بلا رکاوٹ  ترسیل یقینی بنائی جائے:محبوبہ

2026-07-30
Next Post
بارہمولہ، پلوامہ اور سوپور میں تین منشیات فروش گرفتار‘ممنوع نشیلی اشیاء برآمد

اننت ناگ میں ۱۰۴ گرام چرس ۲۵ء۵۰لاکھ روپے نقد برآمد‘ ملزم گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.