جمعرات, اکتوبر 29, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر پر پاک چین کا مشترکہ بیان مسترد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-27
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’منشیات اسمگلنگ روکنے کیلئے چھ ماہ میں اینٹی ڈرون سسٹمز نصب کیے جائیں گے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی کا برہمی کا اظہار ‘کہا بھارت کے اٹوٹ انگ پر کسی دوسرے ملک کو تبصرہ کرنے کا اختیار نہیں

چونکہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی سرحد مشترک نہیں، اس لیے اس طرح کے نام نہاد تعاون کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:جیسوال

متعلقہ

عمرکابینہ میں توسیع:کہیں خوشی کہیں غم

کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز

ایجنسیز

نئی دہلی؍۲۶مئی

نئی دہلی نے منگل کو چین اور پاکستان کے مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر سے متعلق حوالوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے ’’بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے‘‘۔

یہ بات وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہی۔

چین اور پاکستان کے مشترکہ بیان میں شامل ’’غیر ضروری حوالوں‘‘ سے متعلق میڈیا سوالات کے جواب میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، ’’بھارت چین اور پاکستان کے مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے سے متعلق غیر ضروری حوالوں کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتا ہے۔‘‘

ترجمان نے کہا کہ اس معاملے پر بھارت کا موقف ’’واضح، مستقل اور متعلقہ فریقین کو بخوبی معلوم‘‘ ہے۔

بیان میں کہا گیا، ’’جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ کسی دوسرے ملک کو اس پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔‘‘

چین،پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے وزارتِ خارجہ نے ایک بار پھر اُن منصوبوں کی مخالفت دہرائی جو بھارت کے دعوے والے علاقوں میں واقع ہیں۔

ترجمان نے کہا ’’جہاں تک نام نہاد چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کا تعلق ہے، جن میں سے بعض بھارت کے خودمختار علاقے میں واقع ہیں، ہم پاکستان کے ان علاقوں پر غیر قانونی اور زبردستی قبضے کو مضبوط یا جائز قرار دینے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مخالفت اور مسترد کرتے ہیں، کیونکہ یہ بھارت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف ہے۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت اپنا موقف ’’متعدد بار پاکستانی اور چینی حکام تک واضح طور پر پہنچا چکا ہے۔‘‘

وزارتِ خارجہ نے چین اور پاکستان کے درمیان ’’سرحد پار آبی وسائل کے تعاون‘‘ سے متعلق حوالوں پر بھی اعتراض کیا۔

بیان میں کہا گیا، ’’ہم نے چین اور پاکستان کے درمیان نام نہاد ’سرحد پار آبی وسائل کے تعاون‘ سے متعلق حوالوں کا بھی نوٹس لیا ہے۔ چونکہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی سرحد مشترک نہیں، اس لیے اس طرح کے نام نہاد تعاون کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘‘

نئی دہلی نے مزید کہا کہ اس نے ’’پاکستان اور چین کے درمیان۱۹۶۳کے نام نہاد سرحدی معاہدے کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔‘‘

وزارتِ خارجہ کا یہ بیان اُس مشترکہ اعلامیے کے بعد سامنے آیا جس میں چین اور پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو ’’تاریخ کا نامکمل مسئلہ‘‘ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فریم ورک کے تحت پُرامن طریقے سے حل کرنے کی بات کہی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’منشیات اسمگلنگ روکنے کیلئے چھ ماہ میں اینٹی ڈرون سسٹمز نصب کیے جائیں گے‘

Next Post

عید الاضحی :آج کے دن بھی کچھ لوگ خوشیوں سے محروم ہیں!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

عمرکابینہ میں توسیع:کہیں خوشی کہیں غم

2026-10-28
کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز
اہم ترین

کابینہ توسیع پر حکمران جماعت میں ناراضگی، ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں تیز

2026-10-28
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
اہم ترین

’کابینہ سے باہر رہ جانے والے ارکان کے آنسو پونچھوں گا‘

2026-10-28
سنہا کی زیر صدارت یو ایچ کیو اجلاس، جموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

سنہا کی زیر صدارت یو ایچ کیو اجلاس، جموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال کا جائزہ

2026-10-28
اہم ترین

کشمیریوں سے۱۷لاکھ روپے مبینہ طور پر ہتھیانے کا معاملہ

2026-10-28
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

جموں و کشمیر میں متوازن اور مساوی

2026-10-28
’ریاستی درجے کی قرارداد پر ووٹنگ سے بچنے کیلئےبی جے پی ارکان نے ہنگامہ کیا‘
اہم ترین

کانگریس کا عمر عبداللہ حکومت  میں شامل ہونے سے انکار

2026-10-28
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ  کی نئے وزراء سے ملاقات   نیک خواہشات کا اظہار
اہم ترین

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی نئے وزراء سے ملاقات  نیک خواہشات کا اظہار

2026-10-28
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

عید الاضحی :آج کے دن بھی کچھ لوگ خوشیوں سے محروم ہیں!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.