جموں/۲۰جولائی
جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ مثبت معاملات میںاضافے کا رجحان جاری ہے اور گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران۴۳۴نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
اس مدت کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک شہری کی موت ہوئی ہے ۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجموعی۴۳۴نئے معاملات میں۱۸۶کاکشمیر اور۲۴۸ کا تعلق جموں صوبہ سے ہے۔
بیان کے مطابق اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد۴لاکھ۵۷ہزار۹۵۱تک پہنچ گئی ہے‘جن میں سے۱۷۲۴(صوبہ جموں میں۹۹۶؍اور کشمیر صوبے میں۷۲۸)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک۴لاکھ۵۱ہزار۴۶۶اَفراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔
بیان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع سرینگر میں۱۴۷‘ضلع بارہمولہ میں۱۶‘ضلع بڈگام میں۱۱‘ضلع پلوامہ میں۲‘ ضلع کپواڑہ میں۴‘ضلع بانڈی پورہ میں۲‘ضلع گاندربل ۳؍اور ضلع شوپیان ایک نیا معاملہ درج کیا گیاہے۔ کولگام اور اسلام آباد اضلاع سے مثبت معاملات کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح ضلع جموں میں۱۵۴، ضلع اودھمپور میں۱۹،ضلع راجوری میں۶، ضلع ڈوڈہ میں۹، ضلع کٹھوعہ میں۳۱،ضلع سانبہ میں۶ ، ضلع پونچھ میں ۸، ضلع رام بن میں۹؍اورضلع کشتواڑ میں۶نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ رِیاسی ضلع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران اس عالمی وبا سے مزید ایک شہری کی موت ہوئی ہے جس کا تعلق جموں صوبے سے ہے ۔اب تک جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد۴۷۶۱تک پہنچ گئی ،جن میں سے۲۴۲۵ کا کشمیر اور۲۳۳۶کاتعلق جموں صوبہ سے ہے۔
اِسی دوران آج مزید۱۱۱؍اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں۵۹صوبہ کشمیر اور۵۲کا تعلق جموں صوبہ سے ہے۔
دریں اثنا ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے کورونا کے یومیہ معاملات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جتنے بھی نئے کیسز سامنے آر ہے ہیں ان میں زیادہ تر مریضوں کو ہوم آئسولیشن میں ہی رکھا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق اگر چہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں تاہم کووڈ کا کوئی بھروسہ نہیں لہذا سبھی لوگوں سے تاکید ہے کہ وہ ماسک کے ساتھ ساتھ دوسرے احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کریں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
ڈاکٹروں نے مزید کہاکہ جتنے بھی نئے معاملات رپورٹ ہو رہے ہیں ان میں زیادہ تر ایسے مریض ہیں جنہیں بخار، گلے کی سوجن وغیرہ علامات پائی گئیں اور ایسے مریضوں کوگھروں میں ہی الگ تھلگ رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے کورونا کے یومیہ معاملات میں اضافہ درج ہو رہا ہے۔