جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر میں ۵ کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط :پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-24
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سرینگر میں ۵ کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط :پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

’منشیات سے متعلق کسی بھی غیر قانون سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائےگا‘

ایجنسیز

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

سرینگر؍۲۳مئی

’نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان۱۰۰روزہ مہم‘کے تحت منشیات فروش نیٹ ورکس کے خلاف اپنی کارروائیوں کو مزید تیز کرتے ہوئے سرینگر پولیس نے سرینگر اور ملحقہ اضلاع میں منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی تقریباً۵ کروڑ روپے مالیت کی متعدد غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔

پولیس کے ایک بیان کے مطابق سرینگر پولیس نے لاربل بیروہ، بڈگام کے رہائشی بلال احمد شیخ ولد غلام احمد شیخ اور انیک احمد شیخ ولد نذیر احمد شیخ کی ایک سنگل اسٹوری اور ایک ڈبل اسٹوری رہائشی عمارت ضبط کی۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں ملزمان پولیس اسٹیشن صدر سرینگر میں درج ایف آئی آر نمبر۳۷/۲۰۲۴ زیر دفعہ۸/۲۰؍این ڈی پی ایس ایکٹ میں ملوث ہیں۔

تقریباً۳۰لاکھ اور۵۰لاکھ روپے مالیت کی ان جائیدادوں کو تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ۶۸(ایف)کے تحت ضبط کیا گیا۔ کارروائی متعلقہ تحصیلدار اور مقامی معززین کی موجودگی میں انجام دی گئی۔

ایک اور کارروائی میں سرینگر پولیس نے منی کالونی چنہ پورہ کے رہائشی صہیب فاروق خان ولد فاروق احمد خان کی تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کی ڈبل اسٹوری رہائشی عمارت ضبط کی۔ ملزم پولیس اسٹیشن چنہ پورہ میں درج ایف آئی آر نمبر۱۵/۲۰۲۳ زیر دفعہ۸/۲۱؍این ڈی پی ایس ایکٹ میں ملوث ہے۔

بیان کے مطابق جائیداد کو پولیس اسٹیشن چنہ پورہ کی جانب سے جاری کردہ اٹیچمنٹ آرڈر نمبر۰۲/۲۰۲۶ کے تحت این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعہ  کے تحت ضبط کیا گیا۔ کارروائی پولیس افسران، ایگزیکٹو مجسٹریٹ اور مقامی گواہوں کی موجودگی میں عمل میں لائی گئی۔

اسی طرح سرینگر پولیس نے جواہر نگر سرینگر کے رہائشی محسن ابراہیم نقاش ولد محمد ابراہیم نقاش کی تین منزلہ رہائشی عمارت بمعہ اٹاری، جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے، ضبط کر لی۔

ملزم پولیس اسٹیشن صدر سرینگر میں درج ایف آئی آر نمبر۴۲/۲۰۲۶ زیر دفعات۸/۲۱‘۲۹؍این ڈی پی ایس ایکٹ میں ملوث ہے۔

بیان کے مطابق جائیداد کو نائب تحصیلدار رام باغ اور مقامی معززین کی موجودگی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ۶۸(ایف) کے تحت ضبط کیا گیا تاکہ قانونی عمل میں شفافیت برقرار رہے۔

مزید ایک بڑی کارروائی میں سرینگر پولیس نے کرسو راجباغ کے رہائشی فرحان منظور پنڈت ولد منظور پنڈت کی تین منزلہ رہائشی عمارت ضبط کی۔ ملزم پولیس اسٹیشن راجباغ میں درج ایف آئی آر نمبر۱۸/۲۰۲۶زیر دفعہ۸/۲۱؍این ڈی پی ایس ایکٹ میں ملوث ہے۔

ضبط شدہ جائیداد کی مارکیٹ ویلیو تقریباً۵۰ لاکھ روپے بتائی گئی ہے اور اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ ۶۸ایف کے تحت ضبط کیا گیا۔

ادھر پولیس اسٹیشن کرن نگر نے بھی پٹو محلہ اجس، بانڈی پورہ کے رہائشی فیاض احمد راتھر ولد فاروق احمد راتھر کی ڈبل اسٹوری رہائشی عمارت ضبط کی۔ ملزم ایف آئی آر نمبر۰۱/۲۰۲۵ زیر دفعات۸/۲۱‘۲۹؍این ڈی پی ایس ایکٹ اور دفعہ۱۱۱ بی این ایس میں ملوث ہے۔

ترجمان کے مطابق ضبطی کی کارروائی جاری انسدادِ منشیات مہم کے تحت مکمل قانونی تقاضوں کے مطابق انجام دی گئی۔ایک الگ کارروائی میں سرینگر پولیس نے بٹہ مالو پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر نمبر۱۸/۲۰۲۲ زیر متعلقہ دفعات  میں ملوث عابد حسن ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکن بخشی آباد بمنہ کی ڈبل اسٹوری رہائشی عمارت بھی ضبط کی۔

تقریباً۱ء۷ کروڑ روپے مالیت کی اس جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت غیر قانونی طور پر حاصل شدہ جائیداد کی ضبطی کے لیے اٹیچ کیا گیا۔

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ تمام جائیدادیں منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل شدہ آمدنی سے خریدی گئی تھیں۔ این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت سرینگر پولیس نے منشیات فروشوں اور ان کے نیٹ ورکس کے مالیاتی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی غرض سے ان اثاثوں کو باضابطہ طور پر ضبط کیا ہے۔

یہ کارروائیاں سرینگر پولیس کے اس مضبوط عزم کی عکاس ہیں کہ وہ منشیات کے ناسور کا خاتمہ کر کے نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھے گی۔

سرینگر پولیس نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ منشیات فروشی یا اس سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر قانونی جائیدادوں کی ضبطی اور قرقی بھی شامل ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جب مسجدالحرام میں روشنی کے لیے تیل کے چراغ اور شمعیں استعمال کی جاتی تھیں

Next Post

حکومت نے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کر دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
حکومت نے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کر دیا

حکومت نے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.