ایجنسیز
سرینگر؍۱۹مئی
جموں و کشمیر حکومت نے منگل کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تازہ انتظامی رد و بدل کرتے ہوئے کئی آئی اے ایس اور جے کے اے ایس افسران کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق، انیل بنکا، آئی اے ایس‘ جو بحیثیت اسپیشل سیکریٹری محکمہ خزانہ خدمات انجام دے رہے تھے، کو تبادلہ کرکے ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
مہیما مدن، آئی اے ایس ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی، کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ تعینات کیا گیا ہے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ آشا چودھری ملہوترا، آئی اے ایس ‘جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کی منتظر تھیں، کو چیف ایگزیکٹو آفیسر JaKeGA مقرر کیا گیا ہے۔ وہ آئندہ احکامات تک ڈائریکٹر ڈیفنس لیبر پروکیورمنٹ جموں و کشمیر کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گی۔
ادھر محمد ریاض، جے کے اے ایس، جو اس وقت محکمہ جنگلات، ماحولیات و ایکولوجی میں ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کا تبادلہ کرکے انہیں سب ڈویژنل مجسٹریٹ کرناہ-ٹنگڈار تعینات کیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق یہ تمام تبادلے اور تقرریاں لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایات پر فوری طور نافذ العمل ہوں گی۔










