جمعہ, ستمبر 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

انجینئر رشید کو والد کی آخری رسومات میں شرکت کی اجازت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-19
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
عبوری ضمانت پر انجینئر رشید کی سری نگر   آمد، اسپتال میں علیل والد سے ملاقات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

والد کا دہلی میں انتقال ‘ آخری رسومات آج بعد دوپہر ادا ہوں گی

مشرق خبر

متعلقہ

این سی اور بھاجپا کا ایک دوسرےکیخلاف احتجاج

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

سرینگر؍۱۸ مئی

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے روز دہشت گردی کی مالی معاونت کے ایک مقدمے میں جیل میں بند بارہمولہ کے رکن پارلیمان شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید کو ان کے والد کے انتقال کے بعد۲جون تک عبوری ضمانت دے دی۔

جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ اور جسٹس مدھو جین پر مشتمل بنچ نے حکم دیا کہ عبوری ضمانت کی مدت کے دوران انجینئر رشید کے ساتھ سادہ لباس میں کم از کم دو پولیس اہلکار ہر وقت موجود رہیں گے، جو تہاڑ جیل سے روانگی سے لے کر سری نگر سے واپسی تک ان کے ہمراہ رہیں گے۔

عدالت نے انہیں تدفین کے مقام یا کسی عبادت گاہ جانے کی اجازت دی، تاہم حکم دیا کہ وہ سری نگر اور لنگیٹ میں اپنی رہائش گاہوں کے علاوہ کہیں اور جانے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

انجینئر رشید نے عدالت سے عبوری ضمانت اس بنیاد پر طلب کی تھی کہ ان کے والد، جو ایمس میں زیر علاج تھے، اتوار اور پیر کی درمیانی شب انتقال کر گئے۔

رشید کے وکیل وکھیات اوبرائے نے عدالت کو بتایا کہ تدفین، مذہبی رسومات اور دیگر آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے عبوری ضمانت ضروری ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا، ’’اپیل کنندہ کے والد کے انتقال کے پیش نظر اپیل کنندہ کو۲ جون۲۰۲۶تک عبوری ضمانت دی جاتی ہے۔‘‘

عدالت نے مزید کہا، ’’ضمانت کی مدت ختم ہوتے ہی اپیل کنندہ متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے خود سپردگی کرے گا اور اسے دوبارہ تہاڑ جیل، دہلی منتقل کیا جائے گا۔‘‘

عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ انجینئر رشید کی فوری اہل خانہ کے علاوہ کسی اور شخص سے ملاقات صرف پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ہوگی، جبکہ انہیں صرف ایک موبائل نمبر استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، جس کی تفصیلات تحقیقاتی افسر کو فراہم کی جائیں گی اور وہ ہر وقت فعال رکھا جائے گا۔

عدالت نے انہیں گواہوں یا ان کے اہل خانہ سے رابطہ نہ کرنے، کسی مجرمانہ یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے اور عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہ جانے کی ہدایت بھی دی۔

اس سے قبل۲۸؍اپریل کو عدالت نے انہیں سری نگر میں اپنے علیل والد سے ملاقات کے لیے ایک ہفتے کی عبوری ضمانت دی تھی، جسے بعد میں۱۰مئی تک بڑھا دیا گیا تھا کیونکہ ان کے والد کو علاج کے لیے ایمس منتقل کیا گیا تھا۔

انجینئر رشید دہشت گردی کی مالی معاونت کے مقدمے میں زیرِ سماعت ہیں۔ ان پر جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندوں اور دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کے الزامات ہیں۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے انہیں۲۰۱۷کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا تھا، جس کے بعد سے وہ۲۰۱۹سے دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

ادھر عوامی اتحاد پارٹی کے چیف ترجمان انعام النبی نے اطلاع دی ہے کہ بارہمولہ کے رکن پارلیمان انجینئر رشید کے والد محمد خضیر شیخ کی نمازِ جنازہ کل۱۹مئی (منگل) کو دوپہر۲ بجے ان کے آبائی گاؤں موار پائیں، تحصیل قلم آباد، ہندواڑہ میں ادا کی جائے گی۔

انعام النبی نے کہا کہ مرحوم محمد خضیر شیخ ایک باوقار شخصیت اور سینئر استاد تھے، جن کے انتقال سے جموں و کشمیر بھر میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے انجینئر رشید کی آمد کے بارے میں بتایا کہ وہ صبح سری نگر ہوائی اڈے پہنچیں گے اور وہاں سے براہِ راست اپنے آبائی گاؤں موار ہندواڑہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ اپنے والد مرحوم کی نمازِ جنازہ اور دیگر آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان نے عوام سے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے خیر خواہوں اور حامیوں سے جنازے کے دوران نظم و ضبط اور وقار برقرار رکھنے کی درخواست بھی کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ادھم پور میں کار گہری کھائی میں  جا گری، خاتون جاں بحق، دو زخمی

Next Post

جموںکشمیر میںملک بھر میں یو اے پی اے مقدمات میں سزا کی شرح سب سے کم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘
اہم ترین

این سی اور بھاجپا کا ایک دوسرےکیخلاف احتجاج

2026-09-03
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول
اہم ترین

۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول

2026-09-03
۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول
اہم ترین

جموں کشمیر کے آر ٹی آئی پورٹل پر۱۹ ماہ میں ۶۵ہزار درخواستیں موصول

2026-09-03
سرینگر میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ دہشت گرد معاونین کے گھروں پر چھاپے:پولیس
اہم ترین

کشتواڑ عصمت دری و موت کا معاملہ‘مرکزی ملزم کے گھر پر چھاپہ

2026-09-03
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

2026-09-03
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

نمبر پلیٹ ماسکنگ کے خلاف پولیس  کی کارروائی‘۱۵۰  زائد گاڑیاں ضبط

2026-09-03
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

جعلی ٹیچر کی تقرری کے معاملےمیں پانچ افراد کے  خلاف چارج شیٹ داخل

2026-09-03
Next Post
جموںکشمیر میںملک بھر میں  یو اے پی اے مقدمات میں  سزا کی شرح سب سے کم

جموںکشمیر میںملک بھر میں یو اے پی اے مقدمات میں سزا کی شرح سب سے کم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.