جموں//
جموں کے سدھرا علاقے میں قائم بترا ہسپتال کے نزدیک جموں کشمیر پولیس نے ایم بی بی ایس کی ایک طالبہ کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا ہے، ہولیس کے مطابق طالبہ مبینہ طور پر ٹیرر فنڈنگ معاملے میں ملوث ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی سرینگر کے صفا کدل علاقہ سے تعلق رکھتی ہے جو جموں کے میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کو اسپیشل آپریشن گروپ کی تحویل میں دیا گیا جو ٹیرر فنڈنگ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
وہیں ذرائع کے مطابق لڑکی کے قبضے سے ایک دیسی ساخت کی پستول برآمد ہوئی ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ پستول محض ایک کھلونا ہے یا اسکا استعمال تخریبی کارروائی کیلئے بھی کیا جاسکتا ہے۔ لڑکی کے مزید کوائف کے بارے میں پولیس نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔