جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

واکا واکا” کی ملکہ پھر میدان میں،شکیرا اور برنا بوائے کے نئے گانے کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-09
in کھیل
A A
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

cricket leather ball resting on bat on the stadium pitch

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

ریو دی جنیریو،8 مئی ن(یواین آئی ) عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا ایک بار پھر فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے سے جڑ گئی ہیں، اور فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ان کے نئے آفیشل گانے نے شائقین میں زبردست جوش پیدا کر دیا ہے۔
شکیرا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل گانے ’ڈائے ڈائے‘ کا ٹیزر جاری کیا، جس کے بعد فٹبال اور موسیقی کے مداحوں میں نئی بحث چھڑ گئی۔ اس گانے کو نائجیریا کے معروف گلوکار برنا بوائے کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، جبکہ اس کی مکمل ریلیز 14 مئی کو متوقع ہے۔
گانے کی ویڈیو برازیل کے تاریخی ماراکانا اسٹیڈیم میں فلمائی گئی ہے، جہاں شکیرا رنگا رنگ ڈانسرز کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔ ویڈیو میں مختلف قومی ٹیموں کی جرسیوں کے رنگوں میں ملبوس پرفارمرز انٹرنیشنل فٹبال کے جوش کو نمایاں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی غیر معمولی توجہ حاصل کی۔ صرف انسٹاگرام پر اسے کروڑوں بار دیکھا جاچکا ہے، جبکہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اس نے شائقین کی پرانی ورلڈ کپ یادیں تازہ کر دی ہیں۔
شکیرا اور فیفا ورلڈ کپ کا تعلق کوئی نیا نہیں۔ 2010 کے جنوبی افریقہ ورلڈ کپ میں ان کا گانا ’واکا واکا‘ نہ صرف سپر ہٹ ثابت ہوا بلکہ آج بھی اسے ورلڈ کپ کی تاریخ کے یادگار ترین گانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل وہ 2006 میں ’ہیپس ڈونٹ لائیو کے ذریعے افتتاحی تقریبات کا حصہ بنیں، جبکہ 2014 میں لا لا لا سے بھی فٹبال فینز کو محظوظ کر چکی ہیں۔
نئے گانے کے ٹیزر میں ماضی کے مختلف فیفا ورلڈ کپ آفیشل فٹبالز کی جھلک بھی شامل کی گئی ہے، جو شکیرا کے ورلڈ کپ سے دیرینہ تعلق کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے شکیرا کی اس واپسی کو ’آئیکونک‘ قرار دیا ہے۔ کئی صارفین نے یہاں تک کہا کہ ورلڈ کپ اور شکیرا اب ایک دوسرے کے بغیر ادھورے محسوس ہوتے ہیں، جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں مطالبہ کیا کہ ہر فیفا ورلڈ کپ کا آفیشل گانا مستقل طور پر شکیرا کے حوالے کر دینا چاہیے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں مشترکہ طور پر 11 جون سے 19 جولائی تک منعقد ہوگا۔ افتتاحی میچ میکسیکو سٹی کے تاریخی ازٹیکا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ فائنل نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس بار ٹورنامنٹ کو مزید منفرد بنانے کے لیے فیفا پہلی مرتبہ سپر باؤل طرز کا ہاف ٹائم شو بھی متعارف کرا رہا ہے، جس کی میوزیکل نگرانی کولڈ پلے کے کرس مارٹن کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق 2026 کا ورلڈ کپ کھیل کے ساتھ ساتھ عالمی موسیقی اور پاپ کلچر کا بھی ایک شاندار جشن ثابت ہو سکتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 آسان نسخہ !

Next Post

راجستھان رائلز بمقابلہ گجرات ٹائٹنز، نظریں پلے آف برتھ پر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
آئی پی ایل میڈیا حقوق کے لئے اتوار کو ہوگی جنگ

راجستھان رائلز بمقابلہ گجرات ٹائٹنز، نظریں پلے آف برتھ پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.