منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

صدارتی انتخابات:’ضمیر کی آواز‘ پر کئی ممبران کی مخالف امیدوار کو ووٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-19
in اہم ترین
A A
صدارتی انتخابات:’ضمیر کی آواز‘ پر کئی ممبران کی مخالف امیدوار کو ووٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

سرینگر//
پیر کے روز متعدد ریاستوں میں اپوزیشن کے کئی قانون سازوں نے کہا کہ انہوں نے صدارتی انتخابات میں اپنی متعلقہ پارٹی موقف پر عمل نہ کرتے ہوئے قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے) کی نامزد امیدوار دروپدی مرمو کے حق میں کراس ووٹ دیا ہے۔
ان میں جھارکھنڈ اور گجرات میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) کے قانون ساز کے علاوہ ہریانہ اور اڈیشہ میں کانگریس کے ایم ایل اے ہیں جنہوں نے کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز پر عمل کررہے ہیں۔
پنجاب میں ایک اکالی ایم ایل اے نے ریاست سے متعلق مسائل کے حل نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔
آسام میں آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے ایم ایل اے کریم الدین باربھوئیاں نے دعویٰ کیا کہ ریاست کے تقریباً ۲۰ کانگریس ایم ایل اے نے پیر کو مرمو کو ووٹ دیا۔
اتر پردیش میں شیو پال سنگھ یادو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ کبھی بھی یشونت سنہا کی حمایت نہیں کریں گے‘کیونکہ انہوں نے ایک بار ان کے بھائی اور سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو پر ’آئی ایس آئی ایجنٹ‘ ہونے کا الزام لگایا تھا۔
ہریانہ کے کانگریس ایم ایل اے کلدیپ بشنوئی، جنہوں نے گزشتہ ماہ کے راجیہ سبھا انتخابات میں کراس ووٹ دیا‘نے کہا کہ انہوں نے صدارتی انتخاب میں بھی اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا ہے۔
اس بات کا اشارہ کرتے ہوئے کہ انہوں نے اپوزیشن کے یشونت سنہا کے بجائے مرمو کی حمایت کی، بشنوئی نے دہلی میں کہا’’راجیہ سبھا کی طرح میں نے اس انتخاب میں بھی اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالا ہے‘‘۔
صدارتی انتخاب میں ووٹنگ خفیہ بیلٹ کے ذریعے کی جاتی ہے اور پارٹیاں اپنے ایم پی اور ایم ایل ایز کو وہپ جاری نہیں کرسکتیں۔
اوڈیشہ میں کانگریس ایم ایل اے محمد مقیم نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ انہوں نے مرمو کے حق میں ووٹ دیا ہے کیونکہ وہ ’اڈیشہ کی بیٹی‘ ہیں۔اسمبلی میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے فوراً بعد، کٹک،برابتی اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے قانون ساز نے کہا کہ وہ اپنے ’ضمیر کی پکار‘ سے گئے ہیں۔
مقیم نے کہا’’میں ایک اوڈیا ہوں۔ میں نے مرمو کے حق میں ووٹ دیا کیونکہ وہ اڈیشہ کی بیٹی ہیں۔ میں نے اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیا۔ ایم ایل اے کو ان کے ضمیر کی بات سننے سے نہیں روکا جا سکتا‘‘۔ان کامزید کہنا تھا ’’اڈیشہ کے لوگ میرے اقدام کی حمایت کریں گے۔ مرمو کی جیت میرے لئے باعث فخر ہو گی ‘‘۔
جھارکھنڈ میں، این سی پی ایم ایل اے کملیش سنگھ نے کہا کہ انہوں نے این ڈی اے کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو کو ووٹ دیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے برانچی نارائن نے دعویٰ کیا ’’این ڈی اے امیدوار ‘ مرمو کو کسی بھی حالت میں جھارکھنڈ میں کم از کم۶۵ قانون سازوں کی حمایت حاصل ہوگی کیونکہ کانگریس کے بہت سے قانون ساز بھی اپنے ضمیر کی بات سنیں گے اور انہیں ووٹ دیں گے۔‘‘
گجرات میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے کندھل جڈیجہ نے بھی کہا کہ انہوں نے صدارتی انتخاب میں مرمو کو ووٹ دیا۔
گاندھی نگر کے اسمبلی کمپلیکس میں ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے کہا، ’’میں نے اپنا ووٹ بی جے پی امیدوار کے لیے ڈالا ہے۔‘‘
شرد پوار کی سربراہی والی این سی پی ملک میں کانگریس کی زیرقیادت اپوزیشن بلاک کے اجزاء میں سے ایک ہے۔
پنجاب میں، شرومنی اکالی دل کے قانون ساز منپریت سنگھ ایالی نے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے متعلق مسائل حل طلب ہیں اور این ڈی اے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کرنے سے پہلے ان کی پارٹی قیادت نے ان سے مشورہ نہیں کیا تھا۔
ڈکھا کے ایم ایل اے نے کہا کہ انہوں نے اپنے حلقے کے ووٹروں اور کارکنوں سے بات کی، اور’پنتھ‘ (سکھ برادری) کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سانبہ میں ایل او سی کے جنگلی علاقوں کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن

Next Post

چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان، شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
ہماچل میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری

چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان، شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.