جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بھارت جوڑو ابھیان تنظیم کا مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ سے 92 لاکھ نام ہٹانے کا الزام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-09
in قومی خبریں
A A
اودھم پور سیٹ کےلئے پولنگ شروع‘لوگوں کی لمبی قطاریں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی، 08 اپریل (یو این آئی) دیش بچاؤ گن منچ اور بھارت جوڑو ابھیان تنظیموں نے بدھ کے روز الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہدایات پر مغربی بنگال میں خصوصی تفصیلی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے نام پر بڑے پیمانے پر لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹائے جا رہے ہیں۔
یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب میں آج منعقدہ پریس کانفرنس میں تنظیم کے رہنماؤں نے یہ الزامات لگائے۔ اس موقع پر سماجی کارکن یوگیندر یادو، سینئر وکیل پرشانت بھوشن، ڈاکٹر دیپانکر ڈے اور سمن بھٹاچاریہ موجود تھے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ مغربی بنگال میں اب تک تقریباً 92 لاکھ ووٹروں کے نام انتخابی فہرست سے نکال دیے گئے ہیں، جو کئی یورپی ممالک کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہٹائے گئے ناموں میں مسلمانوں اور خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ خاص طور پر مرشد آباد، مالدہ اور شمالی دیناج پور جیسے مسلم اکثریتی اضلاع میں بڑی تعداد میں ووٹروں کے نام ہٹائے گئے ہیں۔ یہاں تک کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ مسلم ججوں اور ریاستی حکومت کے ایک مسلم ایڈمنسٹریٹو سکریٹری کے اہل خانہ کے نام بھی ووٹر لسٹ سے نکالنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ خواتین کے حوالے سے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ متوا علاقوں میں خواتین کے نام بڑی تعداد میں ہٹائے گئے ہیں، جو روایتی طور پر بی جے پی کا گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔ تنظیم نے سوال اٹھایا کہ کیا خواتین کو سیاسی رجحان کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ بی جے پی طویل عرصے سے بنگال میں اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اب "ووٹ چوری” جیسے غیر اخلاقی طریقوں کا سہارا لے رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایس آئی آر عمل کے دوران 220 افراد کی موت ہوئی ہے، جن میں 30 بوتھ لیول آفیسرز اور 190 عام شہری شامل ہیں۔ تنظیم نے اسے "انتخابی قتل عام کی طرف بڑھتا قدم” قرار دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران امریکہ جنگ بندی: 10 نکاتی تجاویز کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Next Post

اروناچل میں 40 ہزار کروڑ کے دو پن بجلی منصوبوں کو کابینہ کی منظوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

اروناچل میں 40 ہزار کروڑ کے دو پن بجلی منصوبوں کو کابینہ کی منظوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.