اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ملک کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہو گا:وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-18
in تازہ تریں
A A
ملک کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہو گا:وزیر اعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

سرینگر/۱۸جولائی (ویب ڈیسک)
وزیر اعظم ‘ نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک کے مفادات کو نقصان پہنچانے کیلئے قوتوں کی کوششوں کو ناکام بنانا ضروری ہے ۔
پیر کو بحریہ کے ایک سیمینار سے خطاب میں مودی نے کہا’’ خواہ یہ کوششیں ہندوستان کے اندر سے ہوں یا بیرون ملک سے، مؤثر طریقے سے ناکام بنانا ضروری ہے‘‘۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کے بے شمار چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے’پوری حکومت کے نقطہ نظر‘کی ضرورت ہے۔
مودی نے کہا کہ قومی دفاع اب سرحدوں تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کا دائرہ بہت وسیع ہے اور مسلح افواج اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ملک کی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جیسے ہی بھارت عالمی سطح پر خود کو قائم کر رہا ہے، غلط معلومات پھیلانے والی مہموں کے ذریعے اس پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے ملکی دفاعی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کیلئے ملک میں ایک نیا دفاعی ماحولیاتی نظام تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا’’گزشتہ آٹھ سالوں میں‘ ہم نے نہ صرف دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا ہے، بلکہ ہم نے یہ بھی یقینی بنایا ہے کہ یہ خود ہندوستان میں دفاعی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی ترقی میں کارآمد ہو‘‘۔
مودی نے کہا کہ آج دفاعی ساز و سامان کی خریداری کیلئے مختص بجٹ کا بڑا حصہ بھارتی کمپنیوں سے خریداری پر خرچ ہو رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے چار پانچ سالوں میں ہندوستان کی دفاعی درآمدات میں تقریباً ۲۱ فیصد کمی آئی ہے اور ملک اب ایک بڑے دفاعی درآمد کنندہ سے ایک اہم برآمد کنندہ بننے کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
وزیر اعظم نے آزادی سے قبل ملک کے دفاعی شعبے کی مضبوطی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بندوقیں اور مشین گنیں اعلیٰ ترین سمجھی جاتی تھیں اور بڑی تعداد میں برآمد کی جاتی تھیں۔ انہوں نے کہا’’ہمارے ہاؤٹزر، ایشا پور رائفل فیکٹری میں بنائی جانے والی مشین گنیں اعلیٰ سمجھی جاتی تھیں۔ ہم بہت بڑی تعداد میں انہیں ایکسپورٹ کیا کرتے تھے ۔ لیکن پھر کیا ہوا کہ ایک وقت میں ہم اس علاقے میں دنیا کے سب سے بڑے درآمد کنندہ بن گئے ‘‘۔
مودی نے کہا کہ ہندوستان کا دفاعی شعبہ آزادی سے پہلے بھی بہت مضبوط ہوا کرتا تھا۔ آزادی کے وقت ملک میں۱۸آرڈیننس فیکٹریاں تھیں جہاں سے توپوں سمیت کئی قسم کا فوجی سازوسامان ہمارے ملک میں بنایا جاتا تھا۔ دوسری عالمی جنگ میں ہم دفاعی ساز و سامان کے ایک اہم سپلائر تھے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس صورتحال سے نکلنے کے لیے حکومت گزشتہ دہائیوں سے سبق لیتے ہوئے ایک نیا ماحولیاتی نظام تیار کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے دفاعی تحقیق اور ترقی کو نجی شعبے ، اکیڈمی، ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔
مودی نے کہا کہ حکومت نے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا ہے اور اسے ترقی کے لیے استعمال کرنے کے اقدامات بھی کیے ہیں۔ دفاعی خریداری مقامی کمپنیوں سے کی جا رہی ہے ، جس سے دفاعی درآمدات میں تقریباً ۲۱فیصد کمی آئی ہے ۔
وزیر اعظم نے آنے والے دنوں میں ملک کے فوجیوں کے پاس ہونے والے ہتھیاروں کے بارے میں مزید بات کی۔ان نے کہا ’’ہمارے پاس ہنر ہے۔ اپنے سپاہیوں کو انہی ۱۰ ہتھیاروں کے ساتھ میدان میں جانے دینا عقلمندی نہیں ہے جو دنیا کے پاس ہیں… میں خطرہ مول نہیں لے سکتا۔ میرے جوان کے پاس وہ ہوگا جس کے بارے میں مخالف سوچ بھی نہیں سکتا‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فائنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ کے بھرتی عمل کی بھی تحقیقات ہو رہی ہے

Next Post

بی جے پی اور اپنی پارٹی کو چیلنج کا سامنا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

بی جے پی اور اپنی پارٹی کو چیلنج کا سامنا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.