جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کیون پیٹرسن کا برطانوی کرکٹ بورڈ پر سنگین الزامات کے ساتھ نیا دھماکہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-08
in کھیل
A A
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

cricket leather ball resting on bat on the stadium pitch

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

لندن ،7 اپریل (یو این آئی )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز کیون پیٹرسن نے ایک بار پھر کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ 45 سالہ پیٹرسن نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کی خواہش اور اس پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) کے ساتھ ہونے والے تنازع نے ان کا بین الاقوامی کیریئر وقت سے پہلے ختم کر دیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں پیٹرسن نے الزام عائد کیا کہ ای سی بی نے آئی پی ایل کے ابتدائی سالوں میں ان کے خلاف باقاعدہ ‘وِچ ہنٹ’ (ظالمانہ مہم) شروع کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے برطانوی اخبارات کو ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا کیونکہ وہ آئی پی ایل کھیلنا چاہتے تھے۔
سابق کپتان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا”میرا انگلینڈ کا کیریئر محض 33 سال کی عمر میں 104 ٹیسٹ میچز کے بعد ختم کر دیا گیا۔ اگر نظام میرے خلاف نہ ہوتا تو میں 150 سے 160 ٹیسٹ کھیل کر 12 سے 13 ہزار رنز بنا سکتا تھا۔ میں نے فرنچائز کرکٹ کے حق میں آواز اٹھا کر اپنے کیریئر کی قربانی دی۔”پیٹرسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام 8,181 رنز، 23 سنچریوں اور 47.28 کی اوسط کے ساتھ کیا۔
.کیون پیٹرسن کا ماننا ہے کہ ان کی بغاوت نے موجودہ دور کے انگلش کھلاڑیوں کے لیے آسانیاں پیدا کیں۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں جوس بٹلر نے ان کا شکریہ ادا کیا کہ پیٹرسن کی قربانیوں کی بدولت آج کے کھلاڑیوں کو فرنچائز کرکٹ کھیلنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔واضح رہے کہ کیون پیٹرسن کو سال 2025 میں دہلی کیپیٹلز کا مینٹور بھی مقرر کیا گیا تھا، تاہم وہ آج بھی اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے اختتام کو ایک ناانصافی قرار دیتے ہیں۔آج کیون پیٹرسن ایک خوشحال اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں، لیکن ان کا یہ بیان کرکٹ کی تاریخ کے ایک متنازع باب کو دوبارہ زندہ کر گیا ہے کہ کس طرح ایک کھلاڑی اور بورڈ کی انا کے ٹکراؤ نے ایک عظیم کیریئر کو وقت سے پہلے ختم کر دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی سی سی ویمنز ون ڈے رینکنگ: آسٹریلیا کی الانا کنگ دوبارہ نمبر ون بولر بن گئیں

Next Post

روسی سیٹلائٹس کی سرگرمیاں، ایران کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
روسی سیٹلائٹس کی سرگرمیاں، ایران کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا دعویٰ

روسی سیٹلائٹس کی سرگرمیاں، ایران کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.