جموں/۱۷مارچ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ کو جموں کے دو روزہ دورے پر وارد ہو رہے ہیں۔ دورے کے دوران موصوف کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ س آر پی ایف کے ۸۳ویں یوم تاسیس کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
جموں کشمیر پولیس کے ترجمان کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ کو جموں کشمیر کے دورے پر وارد ہو رہے ہیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دو روزہ دورے میں وزیر داخلہ امت شاہ جموں کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے، اس کے علاوہ دیگر کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کے علاوہ کئی پروجیکٹوں کا افتتاح بھی ان کے ہاتھوں متوقع ہے۔
اس دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امت شاہ۱۸ مارچ کو سی آر پی ایف کے۸۳ ویں یوم تاسیس کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق امت شاہ کی سربراہی میں ہونی والی سکیورٹی میٹنگ میں پولیس، فوج اور انٹیلی ایجنسیوں کے تمام اعلیٰ آفیسران شرکت کرین گے جس دوران جموں کشمیر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔