سرینگر/۱۸جولائی
ماہ جون کی۰۳تاریخ سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے دوران اب تک قریب دو لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اب تک ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ۸۳ہزار۸سو۱۱یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے ۔انہوں نے اتوار کے روز قریب انیس ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا جو اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے ۔
دریں اثنا بھگوتی نگر جموں کے بیس کیمپ سے پیر کی صبح۵ہزار۶سو۴۹یاتریوں پر مشتمل قافلہ پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان یاتریوں میں سے ۳ہزار۱۹یاتری پہلگام کی طرف جبکہ۲ہزار۵سو۵۸یاتری بالتل بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوگئے ۔
قابل ذکر ہے کہ امسال کی یاترا کے لئے دیگر انتظامات کے علاوہ سیکورٹی کا فقید المثال بندوبست کیا گیا ہے ۔۴۳دنوں پر محیط یہ یاترا،۱۱اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقعے پر اختتام پذیر ہوگی