بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پی ڈی پی کا بجلی فیس معاملے پر عمر عبداللہ حکومت کیخلاف احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-29
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اسمبلی انتخابات:پلوامہ حلقے میں سخت مقابلے متوقع‘بازی کوئی بھی مار سکتا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر؍۲۸مارچ

            جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ بجلی معافی اسکیم کے تحت عوام کو راحت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور مالی سال کے اختتام سے قبل ٹیکس اور یوٹیلٹی بلوں کی سخت وصولی کر کے لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

            پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

             پی ڈی پی رہنما اقبال ترمبو نے احتجاج کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت۳۱مارچ کو مالی سال ختم ہونے سے پہلے ٹیکس اور یوٹیلٹی بلوں کی زبردستی وصولی کر رہی ہے، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بے روزگاری اور عوامی فلاح کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

            ترمبو نے الزام لگایا کہ مالی سال کے اختتام کے نام پر لوگوں کے بجلی کنکشن منقطع کیے جا رہے ہیں، بلدیاتی ٹیکس زبردستی وصول کیے جا رہے ہیں اور عوام کو پانی کے پرانے بل تھمائے جا رہے ہیں۔

            پی ڈی پی رہنما نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کو بھی تنخواہوں سے متعلق مسائل کا سامنا ہے جبکہ عام لوگوں پر بقایاجات ادا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے اسے’۳۱مارچ کے نام پر کیا جانے والا ظلم‘ قرار دیا۔

            ترمبو نے کہا کہ عوام بل ادا کرنے سے انکار نہیں کر رہے بلکہ اپنی معاشی مشکلات کے باعث مزید مہلت چاہتے ہیں۔ انہوں نے بجلی معافی اسکیم کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی گزشتہ تین ماہ سے اس حوالے سے حکومت سے اپیل کر رہی ہے۔

            پی ڈی پی لیڈر نے حکومت کی بنیادی ڈھانچے سے متعلق ترجیحات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ۱۴۴ کروڑ روپے کی لاگت سے مجوزہ فلائی اوور جیسے منصوبے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے صرف افسران اور سیاست دانوں کو فائدہ پہنچائیں گے۔

            ترمبو نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ عوام پر مالی بوجھ بڑھانے کے بجائے اپنے وعدے پورے کرے اور لوگوں کو حقیقی راحت فراہم کرے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملیرکوٹلہ میں پاکستان سے  منسلک دو مشتبہ دہشت گرد گرفتار  جے اینڈ کے پولیس کے حوالے

Next Post

اونتی پورہ میں ایگزیکٹو انجینئر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

اونتی پورہ میں ایگزیکٹو انجینئر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.