ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستانی ریلوے کو خالی زمین کے پٹے سے 900 کروڑ روپے کی آمدنی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-28
in قومی خبریں
A A
جنوبی اور شمالی کشمیر میں مجوزہ تین ریلوے منصوبوں پر مرکزی حکومت نے روک لگادی

**EDS: SCREENGRAB VIA PTI VIDEOS** Delhi: Union Railways Minister Ashwini Vaishnaw addresses a press conference regarding the state-wise Budget 2026-27, in New Delhi. (PTI Photo)(PTI02_02_2026_000460B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی ریلوے نے ریونیو شیئرنگ کی بنیاد پر خالی زمین کو لیز پر دینے کی اپنی نئی پالیسی کے تحت 2025-26 تک کل 900 کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی ہے۔
یہ معلومات ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے جمعہ کے روز ریلوے کی اراضی پر غیر قانونی تجاوزات سے متعلق ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سابقہ یو پی اے حکومت کے دوران تشکیل دی گئی ریل لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کام کاج کو ہموار اور شفاف بنایا ہے۔ ریونیو کی بٹائی کی بنیاد پر کمرشیل یا رہائشی منصوبوں کے لیے ریلوے کی خالی زمین مختص کرنے کی پالیسی نافذ کی گئی ہے۔ اس پالیسی کے تحت، لدھیانہ، دہلی، بھونیشور، بنگلور، اور چنئی جیسے شہروں میں کچھ ریلوے پلاٹ کھلے ٹینڈر کے ذریعے الاٹ کیے گئے تھے۔
ریلوے کے وزیر نے کہا کہ اس ریونیو شیئرنگ پالیسی سے 2025-26 تک ریلوے کو 900 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔
مسٹر اشونی وشنو نے بتایا کہ ریلوے کی 4.99 لاکھ ہیکٹر اراضی میں سے 0.21 فیصد (تقریباً 1,068 ہیکٹر) غیر قانونی قبضے میں ہے۔ ان زمینوں کو واگزار کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً کارروائی کی جاتی ہے، اور گزشتہ پانچ سالوں میں 33.67 ہیکٹر کو کامیابی سے خالی کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ریلوے کی زمینوں سے کچی آبادیوں کو ہٹانے کے لیے انسانی سوچ کی ضرورت ہوتی ہے، اور ریلوے اس کام کو ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر انجام دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کی 80 فیصد زمین ریلوے ٹریکس کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ پانچ فیصد پٹریوں سے متصل محفوظ علاقے میں استعمال ہوتی ہے۔ 15 فیصد زمین ریلوے اسٹیشنوں، رہائش اور اسپتالوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی جگہوں پر زمین پر قبضہ سنگین مسئلہ ہے۔
مسٹر اشونی وشنو نے یہ بھی بتایا کہ ریلوے کی اراضی پر ناجائز تجاوزات کو روکنے کے لیے زمین کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے اور سٹیلائٹ یا ڈرون کے ذریعہ سروے، نگرانی اور نقشہ سازی کی جا رہی ہے۔
مسٹر اشونی وشنو نے وضاحت کی کہ اپ ڈیٹ شدہ نقشوں کا پچھلے نقشوں سے موازنہ کرکے، نئی تجاوزات کی نشاندہی کی جاتی ہے اور کارروائی کی جاتی ہے۔ اس سے تجاوزات کے واقعات میں کمی آئی ہے۔
اس کام میں ریاستی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے ایک کیس کا حوالہ دیا جہاں سورت، گجرات میں ریلوے کی زمین کو ریاستی حکومت کے تعاون سے واگزار کیا گیا تھا۔ ریلوے کے وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت طویل عرصے سے ریلوے کی زمین پر قائم کچی بستیوں میں رہنے والے لوگوں کو منتقل کرنے میں مدد کی۔
کانگریس کے رنجیت رنجن کے سولر پاور پروجیکٹس کے لیے خالی ریلوے زمین کے استعمال سے متعلق ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر اشونی ویشنو نے کہا کہ شمسی توانائی کے پروجیکٹوں کے لیے بڑے علاقوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ریلوے نے مدھیہ پردیش حکومت کے ساتھ مل کر 150 میگاواٹ کا سولر پاور پروجیکٹ قائم کیا ہے۔ ریلوے جہاں بھی ممکن ہو شمسی اور جوہری توانائی جیسے صاف توانائی کے متبادلوں کو اپنانے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران کے خلاف آپریشنز میں امریکی خودکار ڈرون کشتیاں تعینات، مزید فوجی آپشنز زیر غور

Next Post

پیٹرول-ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10-10 روپے فی لیٹر کی کمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی
قومی خبریں

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

2026-09-04
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس
قومی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

2026-09-04
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
قومی خبریں

قانون کی پڑھائی کرنےوالے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلوں کو نہیں: سپریم کورٹ

2026-09-04
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

پنجاب میں لٹیروں کا گروہ چلا رہے ہیں بھگونت مان: بی جے پی

2026-09-04
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

تجارتی معاہدوں سے ہندوستانی گاڑیوں کی صنعت کی عالمی رسائی بڑھے گی: مودی

2026-09-04
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
Next Post
’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال اضافہ نہیں ‘

پیٹرول-ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10-10 روپے فی لیٹر کی کمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.