ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پیٹرول-ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10-10 روپے فی لیٹر کی کمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-28
in قومی خبریں, کاروبار
A A
’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال اضافہ نہیں ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

نئی دہلی، 27 مارچ (یواین آئی) بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے حکومت نے جمعہ کو پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10-10 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا یہ کمی فوری طور پر نافذ ہو گئی ہے حکومت کے اس فیصلے سے تیل مارکیٹنگ کمپنیوں پر دباؤ کم ہوگا اور انہیں فی الحال پیٹرول-ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھانی پڑیں گی۔
وزارتِ خزانہ نے آج جاری نوٹیفکیشن میں بتایا کہ پیٹرول پر خصوصی اضافی ایکسائز ڈیوٹی 13 روپے فی لیٹر سے گھٹا کر تین روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر سے گھٹا کر صفر کر دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ مغربی ایشیا بحران کے پیش نظر گھریلو استعمال والے پیٹرول-ڈیزل پر مرکزی ایکسائز ڈیوٹی میں 10-10 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ اس سے صارفین کو قیمتوں میں اضافے سے تحفظ ملے گا۔” انہوں نے بتایا کہ اس کی اطلاع پارلیمنٹ کو بھی دے دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مغربی ایشیا بحران کے سبب بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے تیل کمپنیوں پر دونوں ایندھنوں کی قیمتیں بڑھانے کا دباؤ تھا۔ ایکسائز ڈیوٹی میں کمی سے انہیں راحت ملے گی۔
بین الاقوامی بازار میں مارچ کا برینٹ کروڈ فیوچر فی الحال 0.5 فیصد گر کر تقریباً 107.5 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ مغربی ایشیا بحران کے بعد سے اس کی قیمت تقریباً 50 فیصد بڑھ چکی ہے۔
یہ کمی عوامی تیل کمپنیوں کے نیپال، بھوٹان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو کیے جانے والے برآمدات پر بھی لاگو ہوگی۔ اس کے علاوہ حکومت نے ڈیزل کے برآمد پر 21.5 روپے اور ایوی ایشن فیول کے برآمد پر 29.5 روپے فی لیٹر کا محصول لگایا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سے ملک میں ڈیزل اور ایوی ایشن فیول کی زیادہ دستیابی یقینی ہو سکے گی۔
پیٹرول-ڈیزل کے برآمد پر خصوصی ایکسائز ڈیوٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ برآمد شدہ پیٹرول پر خصوصی ایکسائز ڈیوٹی صفر ہے جبکہ ڈیزل پر 18.5 روپے فی لیٹر ہے۔
اس کمی کے بعد پیٹرول پر بنیادی ایکسائز ڈیوٹی 1.40 روپے، خصوصی اضافی ایکسائز ڈیوٹی تین روپے، زرعی انفراسٹرکچر و ترقی سیس 2.50 روپے اور اضافی ایکسائز ڈیوٹی (سڑک و انفراسٹرکچر سیس) پانچ روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ڈیزل پر بنیادی ایکسائز ڈیوٹی 1.80 روپے، خصوصی اضافی ایکسائز ڈیوٹی صفر، زرعی انفراسٹرکچر و ترقی سیس چار روپے اور خصوصی ایکسائز ڈیوٹی (سڑک و انفراسٹرکچر) دو روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ان مرکزی ٹیکسوں کے علاوہ پیٹرول-ڈیزل پر ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے الگ الگ ویٹ بھی لگایا جاتا ہے۔
اس دوران، غیر برانڈڈ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعہ کو بھی غیر متبدل رہیں۔ ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت میں آج پیٹرول کی قیمت 94.77 روپے اور ڈیزل کی 87.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ غیر برانڈڈ پیٹرول-ڈیزل کی قیمت میں 30 اکتوبر 2024 کے بعد سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستانی ریلوے کو خالی زمین کے پٹے سے 900 کروڑ روپے کی آمدنی

Next Post

وزیراعظم مودی کی بالیندر شاہ کو نیپال کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد، ہند۔ نیپال تعلقات کا اعادہ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی
قومی خبریں

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

2026-09-04
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس
قومی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

2026-09-04
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
قومی خبریں

قانون کی پڑھائی کرنےوالے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلوں کو نہیں: سپریم کورٹ

2026-09-04
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

پنجاب میں لٹیروں کا گروہ چلا رہے ہیں بھگونت مان: بی جے پی

2026-09-04
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

تجارتی معاہدوں سے ہندوستانی گاڑیوں کی صنعت کی عالمی رسائی بڑھے گی: مودی

2026-09-04
مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں چار فیصد اضافہ
اہم ترین

غریب کینسر مریضوں کے  علاج کے فنڈ کو ۲ء۴۰لاکھ  سے بڑھا کر۴لاکھ روپے کیا گیا

2026-09-02
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
Next Post
’نیا بھارت دہشت گردی کے سامنے خاموش نہیں رہتا‘

وزیراعظم مودی کی بالیندر شاہ کو نیپال کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد، ہند۔ نیپال تعلقات کا اعادہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.