بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی میں جدید بایو گیس پلانٹ کا افتتاح، روزانہ 200 ٹن گوبر کی پروسیسنگ ہوگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-21
in قومی خبریں
A A
دہلی میں جدید بایو گیس پلانٹ کا افتتاح، روزانہ 200 ٹن گوبر کی پروسیسنگ ہوگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

موبائل پر لائیو رہے گی حکومت؛ مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کسانوں کو وقف کیا نیا پورٹل

گلوکار جوبیں نوٹیال کے والد رام شرن نوٹیال کانگریس میں واپس، کماری شیلجا کی بی جے پی پر تنقید

نئی دہلی، 19 اکتوبر (یو این آئی) صاف ایندھن کی پیداوار کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کو نجف گڑھ کے گوئلا ڈیری علاقے میں روزانہ 200 میٹرک ٹن گوبر کی پروسیسنگ کی صلاحیت رکھنے والے جدید بایو گیس پلانٹ کا افتتاح کیا۔
دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 16 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ یہ پلانٹ گوبر کی سائنسی طریقے سے پروسیسنگ، صاف ایندھن کی پیداوار اور ماحول کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سے گوبر کو نالیوں میں بہنے سے روکنے میں مدد ملے گی، جہاں سے یہ دریائے جمنا کی آلودگی میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
اس منصوبے سے صفائی ستھرائی کی صورت حال بہتر بنانے اور مویشی پالنے والوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
اس موقع پر دہلی حکومت کے وزیر آشیش سود، میئر پرویش واہی، ڈپٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت، رکن اسمبلی سندیپ سہراوت اور منصوبے سے وابستہ دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران دہلی میں تین بایو گیس پلانٹ کام شروع کر چکے ہیں، جبکہ دارالحکومت کی ڈیری کالونیوں میں مزید چھ پلانٹس کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے الزام لگایا کہ سابقہ حکومتوں نے دہلی کی ڈیری کالونیوں میں بنیادی سہولتوں، بشمول نالیوں، نکاسیٔ آب کے نظام، پانی کی فراہمی، کچرا جمع کرنے اور گوبر کی نکاسی جیسے مسائل پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی۔
گپتا کے مطابق، دہلی میں کئی برسوں تک کوئی بایو گیس پلانٹ قائم نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے گوبر کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کا مسئلہ برقرار رہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ 18 ماہ میں تین بایو گیس پلانٹس کو فعال کیا ہے، جبکہ مزید چھ پلانٹس قائم کرنے کا کام جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ نانگلی سکراوتی پلانٹ میں ایک سال کے دوران 55 ہزار ٹن گوبر استعمال کیا گیا، جس کے عوض کسانوں کو 3.5 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی کی مہانومی پر مبارکباد، عقیدت مندوں کی مرادیں پوری ہونے کی دعا

Next Post

گلوکار جوبیں نوٹیال کے والد رام شرن نوٹیال کانگریس میں واپس، کماری شیلجا کی بی جے پی پر تنقید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

موبائل پر لائیو رہے گی حکومت؛ مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کسانوں کو وقف کیا نیا پورٹل
قومی خبریں

دہلی میں ای رکشوں کی تعداد ڈھائی لاکھ تک محدود کرنے کی تجویز
قومی خبریں

دہلی میں ای رکشوں کی تعداد ڈھائی لاکھ تک محدود کرنے کی تجویز

2026-10-21
رام مندر چندہ چوری معاملہ: جے رام رمیش کا سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ، بی جے پی پر بااثر افراد کو بچانے کا الزام
قومی خبریں

رام مندر چندہ چوری معاملہ: جے رام رمیش کا سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ، بی جے پی پر بااثر افراد کو بچانے کا الزام

2026-10-21
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

راہل گاندھی کا گوا حکومت پر زمین لوٹنے کا الزام

2026-10-21
ایئر انڈیا کی سعودی عرب کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ
قومی خبریں

ایئر انڈیا کی سعودی عرب کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ

2026-10-18
نڈا نے اپولو اسپتال جا کر ڈاکٹروں سے اڈوانی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں
قومی خبریں

نڈا نے اپولو اسپتال جا کر ڈاکٹروں سے اڈوانی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں

2026-10-18
Next Post
گلوکار جوبیں نوٹیال کے والد رام شرن نوٹیال کانگریس میں واپس، کماری شیلجا کی بی جے پی پر تنقید

گلوکار جوبیں نوٹیال کے والد رام شرن نوٹیال کانگریس میں واپس، کماری شیلجا کی بی جے پی پر تنقید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.