جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران کے خلاف آپریشنز میں امریکی خودکار ڈرون کشتیاں تعینات، مزید فوجی آپشنز زیر غور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-28
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

واشنگٹن، 27 مارچ (یواین آئی) امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف جاری آپریشنز میں پہلی بار گشت اور نگرانی کے لیے خودکار ڈرون کشتیاں تعینات کی گئی ہیں، جبکہ خطے میں مزید فوجی اقدامات پر بھی غور جاری ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی جاری تنازع میں اس نوعیت کی ڈرون کشتیوں کے استعمال کی باضابطہ تصدیق کی ہے، جو نگرانی کے ساتھ ساتھ خودکش حملوں کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان کشتیوں کی تعیناتی کا پہلے اعلان نہیں کیا گیا تھا، جبکہ ایران بھی خلیج میں تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے کم از کم دو بار سمندری ڈرونز استعمال کر چکا ہے۔
پینٹاگان حکام نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ دفاع مشرق وسطیٰ میں مزید 10 ہزار تک زمینی فوج بھیجنے کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف مزید فوجی اختیارات فراہم کیے جا سکیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یہ اقدام امریکی عسکری حکمت عملی کو وسعت دینے کا حصہ ہے۔
امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ مشاورت کے باوجود اگر مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو تہران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ویب سائٹ ’ایکسيوس‘ کے مطابق اگر آبنائے ہرمز بند رہی تو امریکی آپریشنز مزید تیز کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پینٹاگان کے زیر غور آپشنز میں زمینی افواج کا استعمال، ایران کے اندر بڑے پیمانے پر بمباری، اور جزیرہ خارگ پر قبضہ یا محاصرہ بھی شامل ہو سکتا ہے، جبکہ فیصلہ کن کارروائی کے لیے مختلف عسکری منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں۔
یہ صورتحال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جنگ اپنے دوسرے مہینے میں داخل ہونے والی ہے۔ ایک جانب اسرائیل اور ایران کے درمیان فضائی حملوں کا تبادلہ جاری ہے تو دوسری جانب ایران خلیجی خطے میں امریکی مفادات اور اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو بدستور بند کر رکھا ہے، جو عالمی سطح پر ایک نہایت اہم سمندری گزرگاہ ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل نے جنوبی لبنان کی بستیوں پر فاسفورس والے گولہ بارود سے حملہ کیا

Next Post

ہندوستانی ریلوے کو خالی زمین کے پٹے سے 900 کروڑ روپے کی آمدنی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
جنوبی اور شمالی کشمیر میں مجوزہ تین ریلوے منصوبوں پر مرکزی حکومت نے روک لگادی

ہندوستانی ریلوے کو خالی زمین کے پٹے سے 900 کروڑ روپے کی آمدنی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.