منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ممبران پارلیمنٹ کو ملک کے مفاد میں سلگتے مسائل پر بات کرنی چاہئے: برلا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-17
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی//لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سے اپیل کی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران ملک کے مفاد میں سلگتے ہوئے مسائل پر نتیجہ خیز بات چیت کریں اور ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون کریں۔
اپوزیشن نے بے روزگاری، کسانوں کے مدے اور فوج میں جوانوں کی بھرتی کی نئی اسکیم، اگنی پتھ، مہنگائی اور روپے کی گرتی ہوئی قدرسمیت دیگر موضوعات پر بحث کا مطالبہ کیا۔
مسٹر برلا نے پیر سے شروع ہونے والے مانسون اجلاس سے قبل ہفتہ کو یہاں تمام سیاسی جماعتوں کی میٹنگ بلائی تھی۔ میٹنگ میں تمام پارٹیوں کے لیڈروں کو کووڈ کے پیش نظر اجلاس کے انعقاد اور تیاریوں کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئی۔ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی اجلاس کے حوالے سے اپنی تجاویز اور خیالات کا اظہار کیا اور ملک کو درپیش چیلنجز مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل پر بحث کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔
بعد ازاں لوک سبھا اسپیکر نے بتایا کہ انہوں نے تمام جماعتوں کے قائدین سے ملک کے مفاد میں تمام اہم ایشوز پر ایوان میں بامعنی بحث کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ارکان سے ایوان کو خوش اسلوبی سے چلانے اور ملک کی پیش رفت اور ترقی سے متعلق اسکیموں کو عملی جامہ پہنانے میں تعاون کی اپیل کی۔
لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کانگریس نے بے روزگاری، کسانوں کے مدے اورفوج میں جوانوں کی بھرتی کی نئی اسکیم اگنی پتھ سمیت دیگر موضوعات پربحث کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے بڑھتی مہنگائی، روپے کی گرتی ہوئی قیمت اور دیگر معاملات پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔
پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال، ڈی ایم کے کے رکن پارلیمنٹ ٹی آر بالو، مسٹر چودھری، راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے پشوپتی پارس اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے میٹنگ میں شرکت کی۔
پارلیمانی امور کے وزیر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین نے بھی مانسون اجلاس کے بہترانعقاد میں تعاون پر بحث کے لئے اتوار کو تمام جماعتوں کے لیڈروں کی میٹنگ بلائی ہے۔
مانسون اجلاس پیر سے شروع ہوکر 12 اگست تک جاری رہے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بینکوں نے فطرت پر مبنی کاشتکاری کو محنت سے تبدیل کیا: شاہ

Next Post

سائنسدان دلہن، تلہن، کپاس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کریں: تومر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

2026-07-14
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

2026-07-14
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا
قومی خبریں

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

2026-07-14
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا
قومی خبریں

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

2026-07-12
Next Post
بارش کے پانی کا ذخیرہ کرنےکے ساتھ قدرتی پانی کے ذرائع کا تحفظ بھی ضروری ہے – تومر

سائنسدان دلہن، تلہن، کپاس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کریں: تومر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.