جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-24
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

’ گھریلو ایل پی جی کی فراہمی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری‘عوام  صرف سرکاری ذرائع پر بھروسہ کریں‘

ندائے مشرق خبر

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر؍۲۳مارچ

ڈویژنل کمشنر کشمیر انشل گرگ نے پیر کے روز کہا کہ وادی میں ایندھن یا ایل پی جی کی کوئی قلت نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کافی مقدار میں ذخائر دستیاب ہیں اور صورتحال کو متعدد سطحوں پر قریب سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ پورے کشمیر میں گھریلو ایل پی جی کی فراہمی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے اور تقریباً۱۰سے۱۵دن کا ذخیرہ دستیاب ہے۔

ان کاکہنا تھا’’ذخائر کی صورتحال متحرک رہتی ہے، لیکن اس وقت ہمارے پاس کافی دستیابی ہے۔ کسی بھی رکاوٹ سے بچنے کے لیے ڈویژنل اور ضلعی دونوں سطحوں پر مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے‘‘۔

گرگ نے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بھی مستحکم ہے۔ ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ یا مہنگے داموں فروخت جیسی بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی ضلعی سطح کی کمیٹیاں قریب سے نگرانی کر رہی ہیں۔

صوبائی کمشنرکاکہنا تھا’’ضلع اور ڈویژن کی سطح پر کنٹرول رومز سپلائی اور تقسیم کا فعال طریقے سے جائزہ لے رہے ہیں۔ محکمہ خوراک و شہری رسد روزانہ مرکزی فارمیٹ میں رپورٹیں تیار کر رہا ہے جن کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو کوئی پریشانی نہ ہو‘‘۔

ایل پی جی کی ترسیل میں تاخیر کی شکایات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات ڈپٹی کمشنروں اور متعلقہ محکموں کی جانب سے انفرادی بنیادوں پر نمٹائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا ’’میدانی ٹیمیں ان شکایات کو بروقت ڈیلیوری یقینی بنانے کے لیے فعال طریقے سے حل کر رہی ہیں‘‘۔

ڈویژنل کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف سرکاری ذرائع پر بھروسہ کریں اور گھبراہٹ سے گریز کریں۔انہوں نے کہا ’’افواہوں یا غیر تصدیق شدہ معلومات پر یقین کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ حکومت عوام کو باخبر رکھنے اور بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے‘‘۔

ایران میں پھنسے جموں و کشمیر کے طلبا کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ حکومتِ ہند اور مرکزی زیرانتظام علاقے کی انتظامیہ دونوں ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مخصوص ہیلپ لائنیں قائم کی گئی ہیں اور کنٹرول رومز کے ذریعے والدین سے مسلسل رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے۔

ان کاکہنا تھا ’’ہم حکومتِ ہند سے موصول ہونے والی ہر اپ ڈیٹ خاندانوں کے ساتھ فوری طور پر شیئر کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ نے بھی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے‘‘۔

ڈویژنل کمشنر نے مزید بتایا کہ حکام اور خاندانوں کے درمیان تعاون بہتر ہوا ہے اور والدین انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ’’ہماری کوشش ہے کہ تمام طلبا جلد اور محفوظ طریقے سے واپس آئیں۔ ہمیں امید ہے کہ صورتحال جلد حل ہو جائے گی‘‘۔

انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صورتحال کی قریب سے نگرانی کی جا رہی ہے اور ضروری اقدامات ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے جا رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وحیدپرہ کی نئے ڈویژنز اور اضلاع کے قیام کا بل پیش

Next Post

’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘

’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.