جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ایل جی سنہا ہمارے لیے خدا کا بھیجا ہوا فرشتہ ہیں؛ آخرکار انصاف ملا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-24
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’ایل جی سنہا ہمارے لیے خدا کا بھیجا ہوا فرشتہ ہیں؛ آخرکار انصاف ملا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

دہشت گردی کے متاثرین کے اہلِ خانہ کو تقرری نامے ملنے پر تاثرات‘کہا ان کی فائلیں سالہاسال تک دھول چاٹ رہی تھیں

(ایجنسیز)

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں؍۲۳مارچ

’’آخرکار انصاف مل گیا،‘‘ راجوری کے ابرار احمد نے کہا، جنہوں نے۲۶برس قبل دہشت گردی میں اپنے والدین کو کھو دیا تھا، جب پیر کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انہیں تقرری نامہ فراہم کیا۔

ابرار ان۴۳۸مستفیدین میں شامل ہیں جنہیں گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران جموں و کشمیر بھر میں دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو سرکاری ملازمتوں کے تقرری نامے دیے گئے۔ ان میں سے کئی افراد۱۵سے۲۶برس تک بحالی پالیسی کے تحت امداد کے منتظر رہے۔

اپنی دردناک داستان سناتے ہوئے ابرار نے بتایا کہ سال۲۰۰۰ میں دہشت گردوںنے ان کی والدہ کا گلا کاٹ دیا، خاندان کو مویشیوں سمیت گھر میں بند کرکے آگ لگا دی، جبکہ ایک سال بعد ان کے والد کو بھی اسی طرح قتل کر دیا گیا۔

ابرار نے کہا، ’’ہمارے لیے ایل جی ایک خدا کے بھیجے ہوئے فرشتے کی طرح آئے ہیں۔ میں نے اپنے کیس کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے کے بعد امید کھو دی تھی، لیکن آج جب مجھے تقرری نامہ ملا تو یقین نہیں آ رہا تھا۔‘‘

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے انصاف میں طویل تاخیر کو ’’تہذیبی ناکامی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان نہ صرف دہشت گردی سے تباہ ہوئے بلکہ ایک ایسے نظام سے بھی محروم رہے جو ان کی حفاظت اور مدد کے لیے بنایا گیا تھا۔انہوں نے کہا، ’’انصاف تب تک ممکن نہیں جب تک ناانصافی کو تسلیم نہ کیا جائے۔‘‘

دیگر مستفیدین نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے برسوں کی تکلیف، نقصان اور نظراندازی کی داستانیں بیان کیں۔

پونچھ کے بانڈی علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد رفیق نے بتایا کہ۲۰۰۱میں ان کے والد کو دہشت گردوں نے قتل کر دیا، جس کے بعد ان کی پرورش نانا نے کی اور بعد میں وہ یتیم خانے میں تعلیم حاصل کرتے رہے۔انہوں نے کہا، ’’یہ ملازمت ملنے سے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ہمیں نئی زندگی مل گئی ہو۔ میں ایل جی صاحب کا شکر گزار ہوں۔‘‘

ریاسی سے تعلق رکھنے والی مسکان، جن کی والدہ ایک دھماکے میں جاں بحق ہوئیں اور جن کی شناخت جسم کے ایک حصے سے ہوئی، نے کہا کہ یہ تقرری ان کے لیے طویل انتظار کے بعد راحت کا باعث بنی۔ ’’ہم برسوں فائلوں کے پیچھے بھاگتے رہے، مگر آج ہمیں ملازمت ملی۔ ہم دل کی گہرائیوں سے ایل جی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘

رامبن کے ایک اور مستفید نے بتایا کہ۲۰۰۱ میں ان کے والد کو گھر سے اٹھا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ’’ہم اس وقت بہت چھوٹے تھے۔ آج۲۵سال بعد ہمیں یہ سرکاری ملازمت ملی ہے،‘‘ انہوں نے کہا اور اپنی دادی کی قربانیوں کو سراہا جنہوں نے مشکل حالات میں ان کی پرورش کی۔

کئی مستفیدین نے کہا کہ وہ دہائیوں تک سرکاری دفاتر کے چکر لگاتے رہے مگر کامیابی نہیں ملی۔ ایک رشتہ دار نے بتایا، ’’ہماری فائلیں۱۹۹۱سے اب تک دھول کھاتی رہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ رامبن ضلع کے دور دراز علاقوں جیسے سمبل اور توتار دھر میں۲۰۰۱کے دوران اجتماعی قتل کے واقعات میں کئی خاندانوں نے متعدد افراد کو کھو دیا۔

مستفیدین نے یونین ٹیریٹری انتظامیہ اور مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور زیر التوا معاملات کے حل سے انہیں انصاف ملا ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو مالی استحکام فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں انصاف کا احساس دلانا ہے، جن میں سے کئی دہائیوں تک کسی سہارا کے بغیر رہے۔

منوج سنہا نے کہا کہ ہر کیس ایک ایسے گھر کی نمائندگی کرتا ہے جہاں ’’ہنسی کی جگہ خاموشی نے لے لی‘‘ اور ایسے خاندان جو برسوں تک خود ہی مشکلات کا سامنا کرتے رہے۔انہوں نے کہا، ’’اب تک۴۳۸ متاثرہ خاندانوں کو تقرری نامے دیے جا چکے ہیں۔ یہ صرف ایک عدد نہیں بلکہ۴۳۸بکھری ہوئی زندگیاں ہیں۔‘‘

ایل جی نے مزید کہا، ’’میں دہشت گردی کے متاثرہ خاندانوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم ان کی باعزت اور باوقار زندگی کو یقینی بنانے کے لیے پوری سنجیدگی سے کام کریں گے اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہر خاندان تک انصاف نہ پہنچ جائے۔‘‘

واضح رہے کہ اس خصوصی اقدام کا آغاز۱۳ جولائی۲۰۲۵کو بارہمولہ میں دہشت گردی کے متاثرین کے لواحقین کو تقرری نامے دے کر کیا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سونم وانگچک کیس میں اب کچھ  باقی نہیں نہیں رہا :سریم کورٹ 

Next Post

جنگ زدہ ایران کیلئے کشمیریوں کی فراخدلی؛ خواتین نے سونے کے زیورات پیش کر کے مثال قائم کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
جنگ زدہ ایران کیلئے کشمیریوں کی فراخدلی؛ خواتین نے سونے کے زیورات پیش کر کے مثال قائم کی

جنگ زدہ ایران کیلئے کشمیریوں کی فراخدلی؛ خواتین نے سونے کے زیورات پیش کر کے مثال قائم کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.