جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کی عیدالفطر و نوروز پر مبارکباد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کی عیدالفطر و نوروز پر مبارکباد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

امن و خوشحالی کی دعا/’ یہ دن خوشیاں بانٹنے کی ترغیب دیتا ہے‘

ایجنسیز

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

جموں/سری نگر؍۲۰مارچ

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عیدالفطر اور نوروز کے پُرمسرت مواقع پر جموں و کشمیر کے عوام سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امن، ترقی اور خوشحالی کی دعا کی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے پیغام میں کہا’’عیدالفطر کے اس بابرکت موقع پر میں سب کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔ یہ تہوار ماہِ رمضان کے اختتام کی علامت ہے اور گہری روحانی و سماجی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ مقدس موقع قربانی کے جذبے اور خوشیاں بانٹنے کی ترغیب دیتا ہے۔ آئیے اس دن ہم انسانیت کی خدمت کا عہد کریں اور غریب و مستحق افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں۔ اللہ کرے یہ عید سب کے لیے امن، خوشحالی اور مسرت لے کر آئے‘‘۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی عیدالفطر اور نوروز کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید ایک روحانی جشن ہے جو رمضان کے روزوں، عبادات اور خود احتسابی کے بعد منایا جاتا ہے۔

عمرعبداللہ نے کہا کہ یہ تہوار اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے اور ہمدردی، سخاوت اور اتحاد جیسی اقدار کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا’’ عید ایک خوشیوں بھرا موقع ہے جو لوگوں کو قریب لاتا ہے، باہمی احترام اور بھائی چارے کو مضبوط کرتا ہے اور ہمیں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی ترغیب دیتا ہے‘‘۔

عمرعبداللہ نے مزید کہا کہ یہ تہوار جموں و کشمیر کی مشترکہ ثقافت، ہم آہنگی اور تنوع کی عکاسی کرتا ہے اور اتحاد و امن کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔

نوروز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ تہوار بہار کی آمد اور فارسی نئے سال کی شروعات کی علامت ہے، جو امید، ہم آہنگی اور نئی شروعات کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ دنیا میں امن قائم ہو اور یہ تہوار ہر گھر میں خوشی اور مثبتیت لے کر آئے۔

عمرعبداللہ نے جموں و کشمیر کے عوام کے لیے دیرپا امن، ترقی اور خوشحالی کی بھی دعا کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حالیہ برفباری اور بارشوں کے بعد دن کا درجہ حرارت معمول سے کم

Next Post

وادی میں عید الفطر آج منائی جا رہی ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
وادی میں عید الفطر آج منائی جا رہی ہے

وادی میں عید الفطر آج منائی جا رہی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.