سرینگر/16 جولائی
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں گوری پورہ کراسنگ کے نزدیک ہفتے کے روز سڑک حادثے میں کم سے کم سات سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اونتی پورہ میں گوری پورہ کراسنگ کے نزدیک سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ہفتے کے روز سی آر پی ایف کی 130 ویں بٹالین کی ایک اور ایک ٹرک درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں کم سے کم سات اہلکار زخمی ہوگئے ۔
انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج و معالجے کے لئے پرائمری ہیلتھ سینٹر اونتی پورہ پہنچایا گیا جہاں دو زخمیوں کو ڈاکٹروں نے سری نگر ریفر کیا۔
زخمی اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل نریش کمار، ہیڈ کانسٹیبل پنکج پرساد، ہیڈ کانسٹیبل پونم چند، کانسٹیبل اوگے موگے بال چندرا، ہیڈ کانسٹیبل بادی پاٹل، ہیڈ کانسٹیبل ہیمنشو ہلدار اور سریش کمار کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے