’یہ امداد اس رقم کے علاوہ ہے جو ریاستی آفات رسپانس فنڈ کے تحت پہلے ہی ریاستوں کو جاری کی جا چکی ہے‘
نئی دہلی؍۱۳مارچ
مرکزی حکومت نے۲۰۲۵کے دوران سیلاب، اچانک آنے والے سیلاب، بادل پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سائیکلون ’مونتھا‘ سے متاثر پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے لیے۱۹۱۲ء۹۹کروڑ روپے کی اضافی مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بات جمعہ کو جاری ایک سرکاری بیان میں کہی گئی۔
بیان کے مطابق یہ فیصلہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) کے اجلاس میں لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے ’’کل رقم میں سے آندھرا پردیش کے لیے۳۴۱ء۴۸کروڑ روپے، چھتیس گڑھ کے لیے۱۵ء۷۰کروڑ روپے، گجرات کے لیے۷۷۸ء۶۷ کروڑ روپے، ہماچل پردیش کے لیے۲۸۸ء۳۹کروڑ روپے، ناگالینڈ کے لیے۱۵۸ء۴۱کروڑ روپے اور جموں و کشمیر کے لیے۳۳۰ء۳۴کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے‘‘۔
یہ امداد اس رقم کے علاوہ ہے جو ریاستی آفات رسپانس فنڈ کے تحت پہلے ہی ریاستوں کو جاری کی جا چکی ہے۔
بیان کے مطابق مالی سال۲۰۲۵۔۲۶ کے دوران مرکز نے ایس ڈی آر ایف کے تحت۲۸ریاستوں کو۲۰ہزار۷۳۵ کروڑ روپے جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس(این ڈی آر ایف)کے تحت۲۱ریاستوں کو۳۶۲۸ء۱۸ کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔
اس کے علاوہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ(ایس ڈی ایم ایف کے تحت۲۳ریاستوں کو۵۳۷۳ء۲۰ کروڑ روپے اور نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ(اینڈی ایم ایف)کے تحت۲۱ریاستوں کو۱۱۸۹ء۵۶کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا’’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند قدرتی آفات اور ہنگامی حالات کے دوران ریاستی حکومتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے










