ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

باغ گل لالہ مارچ کی۲۳تاریخ سے سیاحوں کیلئے کھولا جائے گا‘تیاریاںعروج پر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-18
in اہم ترین
A A
باغ گل لالہ مارچ کی۲۳تاریخ سے سیاحوں کیلئے کھولا جائے گا‘تیاریاںعروج پر

SRINAGAR, MAR 17 (UNI):- Tulips blossomed in the Asias largest Tulip garden on the foot hills of Zabarwan hills in Srinagar is likely to put through for tourists in the end of the March, on Thursday. UNI PHOTO-37U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

ہندوستان کی مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار:لیفٹیننٹ گورنر

سرینگر/۱۷مارچ
سرینگر میں جھیل ڈل کے کناروں اور دلکش زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کو سیاحوں کیلئے سجانے سنوارنے کیلئے کام شد ومد سے جاری ہے ۔
بتادیں کہ باغ گل لالہ کو رواں ماہ کی ۲۳تاریخ سے سیاحوں کے لئے کھولا جا رہا ہے ۔
یو این آئی کے ایک نامہ نگار نے جمعرات کو باغ کا دورہ کرکے بتایا کہ باغ کو سیاحوں کیلئے سجانے سنوارنے کا کام شد ومد سے جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہاں باغبان پودوں کی سینچائی و کھدائی و دیگر امور انجام دینے میں مصروف عمل ہیں۔
نامہ نگار نے کہا کہ قریب۶سو کنال اراضی پر محیط اس باغ گل لالہ میں لاکھوں اقسام کے خوبصورت اور دلپذیر ٹولپ پودوں کو لگایا گیا ہے اور باغ جنت کا نظارہ پیش کررہا ہے ۔
باغ کے ایک منتظم نے بتایا کہ امسال کافی زیادہ تعداد میں سیاحوں کے آنے کی امید ہے کیونکہ سال گذشتہ تمام تیاریوں کے بعد یہاں کوئی نہیں آسکا۔انہوں نے کہا کہ باغ کو سیاحوں کے لئے پوری طرح سے تیار کیا جا رہا ہے اور ہم دعوے سے کہتے ہیں جو بھی سیاح اس کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لئے ایک بار یہاں آئے گا وہ پھر ہر سال یہاں آتا رہے گا۔
دریں اثنا اسسٹنٹ فلور کلچر آفیسر ٹولپ گارڈن انعام الرحمن نے یو این آئی کو بتایا کہ ایشیاء کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کو۲۳مارچ کو سیاحوں کیلئے کھولا جا رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ قریب چھ سو کنال اراضی پر محیط باغ گل لالہ میں اس سال۶۸اقسام کے زائد ۱۵لاکھ ٹیولپ بلب موجود ہیں۔
رحمان کے مطابق اس باغ کو جاذب نظر بنانے کی خاطر رواں سال مختلف اقسام کے درخت بھی لگائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹیولپ گارڈن کے مشرق میں ساکورا باغ بنایا جارہا ہے جس پر کام شدو مد سے جاری ہے ۔
اسسٹنٹ فلور کلچر آفیسر نے کہاکہ اس باغ میں عمارتوں پر کام مکمل ہو چکا ہے اور یہ سیاحوں کو اپنے اور راغب کرئے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال ٹیولپ فیسٹیول بھی منعقد ہونے جارہا ہے اورا س حوالے سے تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
انعام الرحمن نے کہا کہ میلے کے دوران سیاحوں کی تفریح کیلئے کچھ خاص مہمانوں کو بھی مدعو کرنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں کورونا پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد اس سال لوگ ٹیولپ کے خوبصورت پھولوں کے نظاروں سے لطف اندوز ہوں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ کشمیر کے باغ گل لالہ کو ورلڈ ٹولپ سوسائٹی نے۲۰۱۴میں دنیا کا دوسرا خوبصورت ترین باغ قرار دیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں جنگجو اعانت کار گرفتاری :پولیس

Next Post

کورونا وائر س کے گھٹتے کیس :جموں کشمیر میں ۱۲ نئے معاملات درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

ہندوستان کی مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار:لیفٹیننٹ گورنر

2025-05-10
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
اہم ترین

پونچھ ‘راجوری اور اوڑی میںمیں پاکستانی شیلنگ سے دو ہلاک ‘۶؍افراد زخمی

2025-05-10
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
Next Post
کورونا :دو برسوں میں پہلی بار کشمیر میں صرف ۳ مثبت کیس درج ہو ئے

کورونا وائر س کے گھٹتے کیس :جموں کشمیر میں ۱۲ نئے معاملات درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.