بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’نوجوان اپنی جڑوں سے جڑے رہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-28
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’نوجوان اپنی جڑوں سے جڑے رہیں‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

کے پاس معاشرے اور قوم کو مستقبل کی جانب لے جانے کی بے پناہ قوت موجود ہے:لیفٹیننٹ گورنر سنہا

طلبہ اختراع کو اپنائیں، نئی تحقیق کی جستجو کریں، بے خوف تجربات کریں اور قوم کی تعمیر کے دروازے کھولیں

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں؍۲۷فروری

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے پاس معاشرے اور قوم کو مستقبل کی جانب لے جانے کی بے پناہ قوت موجود ہے۔ انہوں نے پائیدار ترقی کے لیے متوازن ذہنوں اور جرات مند اختراع کاروں کی تشکیل پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔

لیفٹیننٹ گورنر جموں یونیورسٹی میں منعقدہ منفرد یوتھ فیسٹیول ’گونج۲۰۲۶‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا’’بااختیار نوجوان ہی مستقبل کی تعمیر کرتے ہیں اور میرا یقین ہے کہ فکری گہرائی، تخلیقی قوت اور اختراعی نوجوان قیادت قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے‘‘۔

دو روزہ اس تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ایک مشترکہ مستقبل کی تعمیر کے لیے منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔ فیسٹیول ذہن کو جلا بخشے گا، جسم کو متحرک کرے گا اور اختراع کی چنگاری کو روشن کرے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جب نوجوان اپنے اندر حوصلے کی شمع روشن کرتے ہیں اور غیر متزلزل یقین کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں تو معاشرے اور قوم کے لیے نئی راہیں کھلتی ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ اختراع کو اپنائیں، نئی تحقیق کی جستجو کریں، بے خوف تجربات کریں اور قوم کی تعمیر کے دروازے کھولیں۔

سنہا نے کہا’’اپنی روایات کا احترام کریں، اپنے ماضی کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں اور اپنی جڑوں سے جڑے رہیں۔ اس سے شناخت، اعتماد اور خود آگاہی کا وہ گہرا احساس پیدا ہوگا جو کوئی بھی کلاس روم مکمل طور پر نہیں سکھا سکتا‘‘۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تعلیم کا مقصد محض علم کا حصول نہیں بلکہ ایسے باخبر اور ذمہ دار شہریوں کی تخلیق ہے جو اپنے فرائض کے تئیں حساس ہوں۔ انہوں نے کہا، ’’حقیقی تعلیم نوجوانوں کو ایسے نئے جوابات اور حل وضع کرنے کے لیے تیار کرتی ہے جن کا دنیا نے ابھی تصور بھی نہیں کیا۔ طلبہ کیمپس میں صرف ڈگری حاصل کرنے کے لیے نہیں آتے بلکہ ثقافت کی آبیاری، نئے خیالات کی تلاش، جرات مندانہ راستوں کے انتخاب اور معاشرتی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے قدم رکھتے ہیں‘‘۔

ایل جی نے مزید کہا کہ دنیا جس رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے وہ تقریباً ناقابلِ فہم ہے اور ٹیکنالوجی کے دھماکے نے خاموشی سے تعلیمی اداروں اور صنعتوں دونوں کو بدل دیا ہے۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت دی کہ وہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو نئے خیالات کی تیاری کے مراکز میں تبدیل کریں۔

سنہا نے کہا’’کوشش نصاب تک محدود نہ رہے۔ مختلف شعبوں کے درمیان حقیقی مکالمہ ہونا چاہیے۔ ہر کلاس روم میں ہر لیکچر نئی امکانات کی جانب ایک دروازہ بن جائے‘‘۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموں یونیورسٹی کے شعبہ صحافت و میڈیا اسٹڈیز کی ایک پہل، پوڈکاسٹ ’جے یو واچن‘ کا بھی اجرا کیا۔

تقریب میں وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر امیش رائے، ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار، ڈین ریسرچ اسٹڈیز پروفیسر نیلو روہمیترہ، ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر پرکاش انتھل، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ، سینئر افسران اور بڑی تعداد میں طلبہ موجود تھے۔

پدم شری ڈاکٹر جتیندر ادھم پوری، پدم شری ڈاکٹر ایس پی ورما، پدم شری رومالو رام، سابق ڈی جی پی اشوک بھان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رمضان المبارک کا دوسرا جمعہ:وادی بھر میں روح پرور اجتماعات

Next Post

کیوبا کی سیکیورٹی فورسز کی امریکی کشتی پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

کیوبا کی سیکیورٹی فورسز کی امریکی کشتی پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.