جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر ایئرپورٹ کی مجوزہ توسیع سے سیاحتی معیشت کو نئی امیدیں سرینگر؍۲۶فروری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-27
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سرینگر ایئرپورٹ کی مجوزہ توسیع سے سیاحتی معیشت کو نئی امیدیں سرینگر؍۲۶فروری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

سری نگر کے شیخ العالم بین الاقوامی ہوائی اڈے کی توسیع کے سرکاری اعلان کے بعد کشمیر کی سیاحتی اور تجارتی برادری میں خوشی کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ دو برس میں جدید ٹرمینل اور عالمی معیار کی سہولیات پر مشتمل نیا ایئرپورٹ وادی کے معاشی مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گا۔
سرینگر ایئرپورٹ کو۲۰۰۵میں بین الاقوامی درجہ ملا تھا اور گزشتہ برس تک یہ پیک ٹورسٹ سیزن میں روزانہ۱۱۰سے زیادہ پروازیں ہینڈل کر رہا تھا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق۲۰۲۴میں ہوائی اڈے نے۲۸۵۰۰پروازوں کے ذریعے 4.47 ملین مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ کی تھی، لیکن اپریل۲۰۲۵کے حملے کے بعد روزانہ مسافروں کی تعداد۱۹  ہزار سے گھٹ کر صرف۶۵۰۰رہ گئی۔ کئی ایئر لائنز نے بھی اپنا آپریشن کم کر دیا تھا، جس سے ہوائی اڈے کی سرگرمیاں کافی متاثر ہوئیں۔ تاہم شہری ہوابازی کی وزارت نے وادی کے مرکزی ہوائی اڈے کی توسیع کے جس بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے، وہ سیاحتی صنعت اور مقامی کاروباروں کے لیے نئی امید کا سبب بن گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمینل کی موجودہ گنجائش گزشتہ چند برسوں میں آنے والے بڑھتے ہوئے رش کے مقابلے میں ناکافی ہو چکی تھی، جس کے باعث توسیع ناگزیر ہوگئی تھی۔
نئے منصوبے کے تحت۷۳؍ایکڑ سے زائد رقبے پر ایک جدید ترین ٹرمینل بنایا جائے گا جو۷۱ ہزار مربع میٹر پر محیط ہوگا اور پیک سیزن میں۲۹۰۰ مسافروں کو بیک وقت سنبھال سکے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہوائی اڈے کی سالانہ مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت بھی ساڈھے۲ ملین سے بڑھا کر۱۰ملین کر دی جائے گی۔
نئی عمارت کشمیری ثقافتی رنگوں اور جدید ڈیزائن کا امتزاج ہوگی جس میں توانائی کی بچت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی شامل ہوگا۔
سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ سیاحت کشمیر کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور ایئرپورٹ کی توسیع سے سیاحوں کی آمد میں واضح اضافہ ہوگا۔ وہ کہتے ہیں کہ مسافر اکثر چیک اِن، سیکورٹی اور پارکنگ کی ناکافی سہولیات کی شکایت کرتے تھے۔ نیا ٹرمینل وادی کی سیاحتی ساکھ کو مضبوط کرے گا اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ چند برسوں میں سیاحت دگنی ہوسکتی ہے۔
بڑھتے ہوئے ترقیاتی تناظر میں مقامی مسافروں نے بھی اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ سرینگر سے دہلی جانے والی ایک طالبہ فاطمہ جاوید نے بتایا کہ رش کے وقت ٹرمینل میں جگہ کم پڑ جاتی ہے اور لائنیں حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی سہولیات کے بعد سفر آسان اور تیز ہو جائے گا۔ اسی طرح ایک مسافر محمد نعیم کا خیال ہے کہ یہ توسیع کشمیر کی شناخت کو نئے درجہ تک پہنچائے گی۔
اقتصادی ماہرین کا ماننا ہے کہ ایئرپورٹ کی توسیع صرف سیاحت تک محدود نہیں رہے گی بلکہ برآمدات، تجارت اور مقامی روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔ کشمیری سیب، اخروٹ، زعفران اور دستکاری کی مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ تک تیزی سے پہنچ سکیں گی۔
ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ وادی میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بھی بہتر کرے گا، جس سے مجموعی طور پر ریاستی معیشت مستحکم ہوگی۔ سرکاری اندازوں کے مطابق یہ ترقی مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار میں سیاحت کے حصے کو۷ فیصد سے بڑھا کر۱۲فیصد تک لے جا سکتی ہے، جبکہ سالانہ سیاحوں کی تعداد۲۰۳۰تک۳۰ملین تک پہنچنے کا امکان ہے۔
مجموعی طور پر ایئرپورٹ کی توسیع کو وادی کی ترقی کا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ سیاحتی صنعت، مقامی کاروبار، چھوٹے دکاندار، ٹریول ایجنٹس اور مسافر سب ایک بار پھر پرامید نظر آ رہے ہیں کہ یہ منصوبہ صرف ہوائی اڈے کی وسعت نہیں بلکہ کشمیر کے معاشی مستقبل کی نئی بنیاد ثابت ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھیک مانگنا بھی فن ہے 

Next Post

مغل روڈ پر جمعہ کو ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگی:حکام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
مغل روڈ پر جمعہ کو ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگی:حکام

مغل روڈ پر جمعہ کو ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگی:حکام

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.