الریاض//
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے عوامی جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
مصری ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز صدر عبد الفتاح السیسی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دونوں رہ نماؤں نے مشترکہ دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا۔
مصری ایوان صدر ترجمان نے کہا کہ دونوں رہ نماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی اور علاقائی مسائل پر مشترکہ موقف اختیار کرنے سے اتفاق کیا۔
سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مصری صدر نے خادم حرمین شریفین کوعیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی۔
جمہوریہ مصر کی حکومت اور عوام کے لیے سعودی عرب کےجذبہ خیر سگالی پر مصری صدر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا۔