ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بی جے پی کی خاتون ارکانِ پارلیمنٹ کا اپوزیشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-11
in قومی خبریں
A A
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

نئی دہلی، 10 فروری (یو این آئی)
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی حمایت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خاتون ارکانِ پارلیمنٹ نے منگل کے روز چار فروری کے واقعے کے سلسلے میں اپوزیشن ارکان کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بی جے پی ارکان کا الزام ہے کہ صدر کے خطبے پر تحریکِ تشکر کے دوران وزیرِ اعظم کے ایوان میں آنے سے پہلے اپوزیشن کی خاتون ارکان نے وزیرِ اعظم کی نشست کا گھیراؤ کر لیا تھا۔ بی جے پی کی خاتون ارکان نے لوک سبھا اسپیکر کو لکھے گئے خط میں کہا کہ چار فروری کو اپوزیشن کی خاتون ارکان نے نہ صرف وزیرِ اعظم کی نشست کا گھیراؤ کیا، بلکہ بعد میں جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اسپیکر کے کمرے تک بھی پہنچ گئیں۔ انہوں نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پارلیمنٹ کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر اس معاملے میں کارروائی نہ کی گئی تو یہ ایک خطرناک مثال بنے گی اور جمہوری اداروں پر عوام کا اعتماد کمزور ہوگا۔ یہ خط کانگریس کی خاتون ارکان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں سامنے آیا ہے، جن میں انہوں نے حکمراں جماعت پر اپنے خلاف جھوٹے، بے بنیاد اور ہتک آمیز بیانات دینے کا الزام عائد کیا تھا۔
بی جے پی ارکان نے اپنے خط میں دعویٰ کیا کہ اپوزیشن ارکان ایوان کے ویل میں آئے، میزوں پر چڑھے، کاغذات پھاڑے اور اسپیکر کی جانب اچھالا۔ انہوں نے کہا کہ سینئر قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وہ ضبط و تحمل سے کام لیتی رہیں اور اس پورے واقعے کو پارلیمانی جمہوریت کی تاریخ کے سیاہ ترین لمحات سے تعبیر کیا۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اس سے قبل کہا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے انہوں نے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ایوان میں نہ آنے کی درخواست کی تھی، کیونکہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ کچھ کانگریس ارکان وزیرِ اعظم کی نشست تک پہنچنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ وہیں کانگریس کی خاتون ارکان نے کہا کہ ان کا احتجاج پُرامن اور پارلیمانی روایات کے مطابق تھا، لیکن ان کے مطابق انہیں بے بنیاد نشانہ بنایا گیا۔ بی جے پی کے خط میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ تحریکِ تشکر پر بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو چار دن تک بار بار بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
دوسری جانب اپوزیشن ارکان لوک سبھا اسپیکر کی جانب سے راہل گاندھی کو سابق آرمی چیف جنرل ایم۔ ایم۔ نروَنے کی خودنوشت سے 2020 کے ہندوستان۔چین سرحدی تنازع سے متعلق متنازع اقتباسات پڑھنے کی اجازت نہ دیے جانے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ بی جے پی ارکان نے اس پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مسٹر گاندھی ایوان کو گمراہ کر رہے ہیں اور مسلح افواج کی توہین کر رہے ہیں۔ لوک سبھا اسپیکر نے ان ہنگاموں کو پہلے سے منصوبہ بند اور پارلیمنٹ کے وقار کے منافی قرار دیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل گاندھی نے سابق فوجی سربراہ کی کتاب کے حوالے سے پبلشر کے موقف پر سوال اٹھایا

Next Post

’پریکشا پہ چرچا ‘:

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی
قومی خبریں

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

2026-09-04
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس
قومی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

2026-09-04
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
قومی خبریں

قانون کی پڑھائی کرنےوالے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلوں کو نہیں: سپریم کورٹ

2026-09-04
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

پنجاب میں لٹیروں کا گروہ چلا رہے ہیں بھگونت مان: بی جے پی

2026-09-04
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

تجارتی معاہدوں سے ہندوستانی گاڑیوں کی صنعت کی عالمی رسائی بڑھے گی: مودی

2026-09-04
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

’پریکشا پہ چرچا ‘:

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.