کراچی//
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے ویرات کوہلی کو بابر اعظم سے اچھا اور بہتر بلے باز قرار دے دیا۔
مقامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں امام الحق سے بہترین بلے باز سے متعلق سوال کر کے اُن کے سامنے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے نام پیش کیے گئے۔
اس پر امام الحق نے جواب دیا کہ ویرات کوہلی بابر اعظم کے مقابلے میں اچھا بلے باز ہے۔
ایک اور انٹرویو میں قومی ٹیم کے بلے باز نے یہ بھی کہا کہ ’میں اپنے تجربے کی بنیاد پر یہ کہہ سکتا ہوں کہ روہت شرما ویرات کوہلی سے اچھا اور کوالٹی بلے باز ہے کیونکہ کوہلی سے صرف وائٹ بال میں رنز بنائے جبکہ روہت نے ریڈ اور وائٹ بال میں شاندار پرفارمنس دی‘۔
انہوں نے کہا کہ روہت شرما کو بلے بازی کی صلاحیت خدا کی طرف سے عطا کی گئی ہے، وہ کسی بھی لمحے میں کھیل کو تبدیل کرسکتے ہیں۔