بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشتواڑ میں دہشت گردوں کی تلاش جاری، ’آپریشن تراشی-ون‘ کے 21 روز مکمل، سرچ آپریشن مزید سخت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-10
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
’پونچھ تصادم:جاں بحق ملی ٹینٹ بڑی واردات کو انجام دینے کی تاک میں تھے ‘

encounter.

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں دہشت گردوں کے خلاف جاری ’آپریشن تراشی-ون‘ نے سوموار کو۱۲ روز مکمل کر لیے، جس دوران سیکورٹی فورسز نے گھنے جنگلات، دشوار گزار پہاڑی راستوں اور برف پوش علاقوں میں اپنی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔
یہ آپریشن۷آسام رائفلز، سی آئی ایف ڈیلٹا وائٹ نائٹ کور، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ کوشش ہے، جس کا مقصد کشتواڑ کے جنگلات میں روپوش دہشت گردوں کا صفایا کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز مسلسل چھاترو، دچار اور سنگپورہ کے پورے بیلٹ میں گہرے جنگلات کے اندر تک سرچ آپریشن میں مصروف ہیں، جہاں اطلاعات کے مطابق تین سے زیادہ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ فورسز جدید آلات، ڈرون سرویلانس اور پٹرولنگ کے ذریعے علاقے کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔
فورسز نے بتایا کہ۴فروری کی شام تقریباً پونے چھ بجے ڈچر کے جنرل ایریا میں دہشت گردوں سے دوبارہ رابطہ قائم ہوا، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
وائٹ نائٹ کور نے ایک بیان میں کہا:’’چیلنجنگ جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش جاری تھی، اسی دوران دوبارہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر رابطہ قائم ہوا اور ایک دہشت گرد کو مار گرایا گیا۔ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔‘‘
مرنے والے دہشت گرد کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی، تاہم سیکورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یہ گروپ ضلع کے پہاڑی علاقے میں سرگرم ایک اہم جیشِ محمد سے وابستہ سیل کا حصہ ہے۔
اس آپریشن کے دوران۱۸؍اور۱۹ جنوری کی درمیانی شب اسپیشل فورسز کے جوان حوالدار گجندر سنگھ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران شہید ہوئے۔ وہ سنگھ پورہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش میں مصروف تھے کہ جھڑپ کے دوران شدید زخمی ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اس آپریشن کے دوران فورسز کو پہلے بھی کئی مقامات پر دہشت گردوں کے ساتھ مختصر آمنا سامنا ہوا تھا، لیکن دشوار گزار جنگلاتی علاقے اور برف باری نے کارروائی کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ موسمی رکاوٹوں، کھڑی چٹانوں اور گھنے جنگلات کے باوجود فورسز نے علاقے میں مضبوط گھیرا بندی قائم کی ہوئی ہے تاکہ کسی بھی دہشت گرد کو فرار نہ ہونے دیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن تراشی-ون کو ہائی رسک کاؤنٹر ٹیررزم مشن سمجھا جا رہا ہے، جس میں فورسز قدم بہ قدم پیش رفت کر رہی ہیں۔
انتظامیہ نے مقامی آبادی سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے لوگوں کو مشکوک نقل و حرکت کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت دی ہے۔ متعدد دیہات میں رات کے وقت نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے جبکہ حساس پوائنٹس پر ناکے اور پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے۔
فورسز کا کہنا ہے کہ چونکہ علاقے میں ابھی بھی چند دہشت گردوں کی موجودگی کے پختہ شواہد ہیں، اس لیے آنے والے دنوں میں مزید رابطوں اور جھڑپوں کا امکان ہے۔
کشتواڑ میں جاری یہ بڑا انسدادِ دہشت گردی آپریشن اس وقت جنوبی اور وسطی کشمیر کے بعد خطے میں دہشت گردی کے خلاف سب سے اہم آپریشن سمجھا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ساولکوٹ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ پر مرکز کا مستحسن فیصلہ 

Next Post

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
بالائی علاقوں میں پھربرفباری‘میدانی حصوں میں بارشیں

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.