جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر داخلہ۵ فروری سے جموں کشمیر کا ۳ روزہ دورہ کریں گے

سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-04
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وزیر داخلہ۵ فروری سے جموں کشمیر کا ۳ روزہ دورہ کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۵سے۷فروری تک تین روزہ دورے پر جموں و کشمیر آ رہے ہیں، جہاں وہ خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
یہ دورہ حالیہ مہینوں میں بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ سرگرمیوں اور بالائی علاقوں میں غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی کے تناظر میں نہایت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق امت شاہ۵فروری کی شام ۵بجے جموں پہنچیں گے اور براہ راست لوک بھون کا رخ کریں گے، جہاں اسی روز سیاسی لیڈران سے ان کی اہم ملاقات طے ہے۔ ان ملاقاتوں میں جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ۶فروری کی صبح ہیرا نگر (کٹھوعہ) کے بین الاقوامی بارڈر کا دورہ کریں گے، جہاں وہ بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے سرحد پار دراندازی روکنے کے لیے نصب کی گئی جدید ٹیکنالوجی اور آلات کا معائنہ کریں گے۔ بی ایس ایف نے حالیہ ہفتوں میں ڈرونز، جدید سینیسرز اور ہائی ٹیک نگرانی نظام نصب کیے ہیں تاکہ پاکستان سے دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔
اسی روز دوپہر میں امیت شاہ لوک بھون جموں میں اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی وزارتِ داخلہ کے اعلیٰ حکام، نیم فوجی دستوں کے سربراہان، پولیس حکام اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں سرگرم غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ کو اطلاعات ملی ہیں کہ کٹھوعہ، ڈوڈہ، کشتواڑ، ادھمپور اور راجوری کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں بعض غیر ملکی دہشت گرد سرگرم ہیں۔ ان کی تلاش اور خاتمے کے لیے مشترکہ آپریشنز تیز کر دیے گئے ہیں۔ کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چار جھڑپیں ہو چکی ہیں جن میں ایک فوجی شہید اور سات زخمی ہوئے، جبکہ ایک پاکستانی دہشت گرد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ملی تھی جو فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
سات فروری کو امیت شاہ صبح جموں سے سری نگر روانہ ہوں گے، جہاں وہ متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ مرکزی حکومت کے مطابق جموں و کشمیر میں ترقیاتی رفتار تیز کرنے اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے اگلے چند ماہ میں بڑے پروجیکٹس کا اعلان متوقع ہے۔اسی روز دوپہر میں امیت شاہ سری نگر سے چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور روانہ ہوں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اساتذہ کو نصاب کے جامد نقشے سے آگے سوچنا چاہیے:سنہا

Next Post

جنوبی اور شمالی کشمیر میں مجوزہ تین ریلوے منصوبوں پر مرکزی حکومت نے روک لگادی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
جنوبی اور شمالی کشمیر میں مجوزہ تین ریلوے منصوبوں پر مرکزی حکومت نے روک لگادی

جنوبی اور شمالی کشمیر میں مجوزہ تین ریلوے منصوبوں پر مرکزی حکومت نے روک لگادی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.