دبئی// ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ٹیسٹ کرکٹ کی درجہ بندی میں آل راؤنڈرز کی فہرست میں ایک بار پھر سرفہرست ہیں۔ اس مقام پر رویندرا جدیجا تھے، جنہوں نے کچھ دن پہلے ہی موہالی ٹیسٹ میں 175 رنز بنائے تھے اور نو وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ہولڈر نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں اور 45 اور 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ اینٹیگا میں کھیلا گیا ٹیسٹ ڈرا پر ختم ہوا۔ ہولڈر کے 393 اور جڈیجہ کے 385 پوائنٹس ہیں۔ روی چندرن اشون 341 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
(یواین آئی)