جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’کشمیر ہوئی حالیہ برفباری کسی نعمت سے کم نہیں ‘  اس سے آبی سطح بحال ہوگی‘

دور دراز علاقوں میں، جو برفباری سے شدید متاثر ہوئے ہیں، بجلی کی بحالی میں کچھ وقت لگے گا:وزیر اعلیٰ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-26
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’کشمیر ہوئی حالیہ برفباری کسی نعمت سے کم نہیں ‘  اس سے آبی سطح بحال ہوگی‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اتوار کو کہا کہ جموں و کشمیر میں ہونے والی برفباری عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، کیونکہ اس سے نہ صرف سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی ہے بلکہ آبی سطح (واٹر ٹیبل) کی بحالی میں بھی مدد ملے گی۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ وادی میں بروقت برفباری عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی، کیونکہ کم بارشیں پڑنے کی صورت میں خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی تھی۔
وزیراعلیٰ نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع اسکی ریزورٹ گلمرگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا’’اس بار ہمیں چلہ کلاں کے دوران برفباری ہوئی ہے، جو ایک اچھی بات ہے۔ لوگ (سیاح) اب یہاں آنا شروع ہو گئے ہیں کیونکہ وہ برفباری کے منتظر تھے‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’اگر یہ برف نہ پڑتی تو ہمیں گرمیوں میں پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا‘‘۔
اتوار کے روز سرینگر سمیت کشمیر کے کئی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی، جس کے باعث جموں،سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہوئی۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ برفباری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہفتہ کو یہاں پہنچے تھے۔انہوں نے مختلف محکموں کی جانب سے بحالی کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ان کاکہنا تھا’’بجلی (ترسیلی) نظام متاثر ہوا تھا۔۱۷۰۰میگاواٹ کی بلند ترین طلب کے مقابلے میں ہم۱۵۰۰میگاواٹ بجلی بحال کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ دور دراز علاقوں میں، جو برفباری سے شدید متاثر ہوئے ہیں، بجلی کی بحالی میں کچھ وقت لگے گا‘‘۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ گلمرگ میں اسکی ڈریگ لفٹ کو فعال بنانے سے متعلق مسائل حل کرنے آئے ہیں۔
عمرعبداللہ نےکہا’’میں توقع کر رہا تھا کہ ڈریگ لفٹ اب تک فعال ہو جائے گی، لیکن کچھ مسائل ہیں۔ میں نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ میری واپسی سے قبل لفٹ کو فعال بنایا جائے‘‘۔
بی جے پی کے رہنما ترون چھگ کی جانب سے جموں کی ریاستی حیثیت کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کو موردِ الزام ٹھہرانے سے متعلق سوال پر عمر عبداللہ نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر سے لداخ کی علیحدگی کی بھی مخالف ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’انہوں نے (بی جے پی) لداخ کو تباہ کر دیا ہے۔ ہم لداخ کی علیحدگی کے بھی خلاف تھے اور جموں کی علیحدگی کے بھی خلاف ہیں۔ میں بی جے پی کے کئی رہنماؤں اور کشمیر میں ان کے قریبی لوگوں کے نام لے سکتا ہوں جنہوں نے یہ مسئلہ اٹھایا تھا‘‘۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر الگ جموں ریاست کا مطالبہ بی جے پی کا موقف نہیں ہے تو’’یہ اچھی بات ہے‘‘۔
سول جج کے ابتدائی امتحانات کے نتائج سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مذہب اور خطے کی بنیاد پر سیاست بند ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا’’اگر امتحان میں کوئی بے ضابطگی ہوئی ہے تو مجھے ثبوت دکھائیں، میں اس کی تحقیقات کراؤں گا۔ محض اس بنیاد پر کہ ایک خطے نے میرٹ کی بنیاد پر دوسرے خطے سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، اسے مسئلہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ یہی ذہنیت ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای میڈیکل کالج کی بندش کا سبب بنی تھی۔ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔‘‘
۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یومِ جمہوریہ سے قبل وادی بھر میں چوکسی مزید سخت

Next Post

ہر ڈالا گیا ووٹ ہماری قوم کی عمارت کی بنیاد بنتا ہے:سنہا 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
ہر ڈالا گیا ووٹ ہماری قوم کی عمارت کی بنیاد بنتا ہے:سنہا 

ہر ڈالا گیا ووٹ ہماری قوم کی عمارت کی بنیاد بنتا ہے:سنہا 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.