جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ایران سے کشمیری طلبہ کی کمرشل پروازوں کے ذریعے واپسی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-17
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
دو سال کے بعد ملک میں آج سے معمول کی بین الاقوامی پروازیں شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر: ایران میں بدامنی کے پیش نظر بھارتی طلبہ وطن واپس لوٹ رہے ہیں، جن میں اکثریت کا تعلق کشمیر سے ہے۔
جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن  کے قومی کنوینر ناصر خوہامی نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ واپس آنے والے بھارتی طلبہ، جن کی بڑی تعداد کشمیر سے ہے، اس وقت شیراز ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔ وہ ایئر عربیہ کی ایک پرواز کے ذریعے شیراز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ جا رہے ہیں، جہاں سے وہ ایئر عربیہ کی ہی کنیکٹنگ پروازکے ذریعے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل  ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ یہ پرواز دہلی میں رات۲:۴۰بجے لینڈ کرنے کی متوقع ہے۔
خوہامی نے مزید بتایا کہ ماہان ایئر کی ایک پرواز بھی تہران انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آپریٹ ہو رہی ہے، جو دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر رات۱۲:۱۰ بجے پہنچنے کی توقع ہے۔
خوہامی نے کہا کہ تمام طلبہ اپنے ذاتی خرچ پر سفر کر رہے ہیں اور ان دونوں پروازوں میں بڑی تعداد میں زائرین بھی سوار ہیں۔
تہران میں بھارتی سفارت خانے کے حکام کے مطابق حکومتِ ہند کی باضابطہ انخلا کارروائیاں فی الحال معطل ہیں۔انہوں نے کہا’’سفارت خانہ طلبہ کے ساتھ براہِ راست رابطے میں ہے اور اگر انخلا ضروری ہوا تو انہیں سرکاری ذرائع سے ذاتی طور پر آگاہ کیا جائے گا‘‘۔
اس سے قبل دن کے اوائل میں تل ابیب میں بھارتی سفارت خانے نے ایک تازہ ایڈوائزری جاری کی، جس میں اسرائیل میں مقیم تمام بھارتی شہریوں سے انتہائی احتیاط برتنے اور مقامی حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی۔
اس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے’’خطے میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر، اسرائیل میں مقیم تمام بھارتی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور اسرائیلی حکام اور ہوم فرنٹ کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی رہنما اصولوں اور پروٹوکولز پر سختی سے عمل کریں‘‘۔
ایڈوائزری میں شہریوں کو مزید معلومات کے لیے ہوم فرنٹ کمانڈ کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور اسرائیل کے لیے تمام غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جے کے بورڈ کی ویب سائٹ۱۹ جنوری سے عارضی طور پر بند رہے گی

Next Post

اسمبلی اسپیکر کا بجٹ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ فول  پروف سکیورٹی پر زور دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی

اسمبلی اسپیکر کا بجٹ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ فول  پروف سکیورٹی پر زور دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.