جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

…….اور انڈا پاس ہو گیا !

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-11
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

امتحان میں انڈا آجائے تو …….گھر میں ڈنڈا تیار ہوتا تھا ‘وہ بھی تیل مل کر ۔اس ڈنڈے کے خوف سے ہی محنت کی جاتی تھی……. زیادہ نہیں ‘ لیکن اتنی کہ امتحان میں کبھی انڈا نہ آجا ئے …….ڈنڈے کا ڈر تو ہوتا ہی تھا ……. لیکن ساتھ میں انڈے کا غصہ بھی …….اس بات کا غصہ کہ کبھی اسے خود بھی امتحان دینا پڑے اور…….اور پھر اسے انڈا آجائے تو…….تو تب جا کے اسے معلوم ہو جائےگا ‘ پتہ چلے گا کہ امتحان میں انڈا آنے سے زیادہ وحشت ناک کچھ نہیں ہو سکتا ہے…….اور اگر ایسا ہو جائے تو ممکن ہے کہ انڈا ‘ہر امتحان میں بن بلائے مہمان کی طرح یونہی منہ اٹھاکے نہ آئے …….قسمت کا کرنا کہ وہ دن بھی آ ہی گیا کہ جب انڈا بھی امتحان میں شامل ہوا……. اس کا بھی امتحان لیا گیا …….اسے بھی امتحان سے گزرنا پڑا…….اور خبر یہ ہے کہ انڈا اس امتحان میں پاس ہو گیا…….انڈے کو اس امتحان میں انڈا نہیں آیا ‘آتا تو عین ممکن ہے کہ اسے بھی ڈنڈا ملتا …….اور اس کیلئے ایک وار ہی کافی تھا ۔خیر !انڈا پاس ہو گیا ہے اور اس کامیابی پر ہم اسے مبارکباد پیش کرتے ہیں ……. گرچہ ہماری خواہش تھی کہ کم از کم ایک بار اسے بھی امتحان میں انڈا ملے تاکہ …….اس کی سمجھ میں یہ آجائے کہ امتحان میں انڈا آنے کا کیا مطلب ہے ……. لیکن صاحب ہر ایک خواہش پوری تو نہیں ہو سکتی ہے …….سو ہماری یہ خواہش بھی پوری نہیں ہو ئی اور انڈا پاس ہو گیا ۔ ہمیں اس کے پاس ہونے پر خوشی ہے ……. ہم اس بات کو بھی مانتے ہیں کہ انڈا نے امتحان پاس کرنے کیلئے کوئی غیر منصفانہ کام اور حرکت نہیں کی ہو گی ……. لیکن ……. لیکن اسے جنہوں نے پاس کیا …….امتحان میں ڈنڈا……. معاف کیجئے انڈا نہیں دیا ‘ ان پر ہمیں کوئی بھروسہ نہیں ہے …….ان پر ہمیں کوئی یقین نہیں ہے کہ …….کہ ان میں یہ خدا داد صلاحیت موجود ہے کہ امتحان میں انڈا آنے پر وہ انڈا نہ دیںاور…….اور جب کہ امتحان خود انڈے کا ہو تو…….تو صاحب انڈا اور انڈے والوں کا پاس لحاظ رکھتے ہوئے انہوں نے انڈے کو امتحان میں انڈا نہ دیا ہو …….نہیں صاحب ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ ایسا ہی ہوا ہو گا……. ہم تو صرف یہ کہنا چاہتے ہیں کہ سنڈے ‘منڈے ہم سب روز کھاتے ہیں انڈے …….روز اتنے انڈے کھاتے ہیں کہ …….کہ انڈوں کو امتحان میںانہیں انڈا دینے کیلئے بچا ہی نہ ہو اور…….اور یوں انڈا پاس ہو گیا ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں کم ہوتی برفباری

Next Post

کشمیر میں سردیوں کا قہر جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
۲۰۰۷ کے بعد کشمیر کا سردترین نومبر

کشمیر میں سردیوں کا قہر جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.