سرینگر//
جموں کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ اب وقف میں کوئی بھی خوردبرد نہیں ہوگا اور ہم عوام کو ایک ایک پیسے کا حساب دینے کیلئے تیار ہیں۔
اندرابی نے کہا کہ وقف بورڈ جو کینسر ہسپتال بنانے جارہا، اس کیلئے زمین کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے۔
ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے سرینگر میں ہفتہ کے روز مخدودم صاحبؒ کے آستان عالیہ پر حاضری دینے کے بعد میڈیا نمائندوں کے سوالات کے ردعمل میں کہا۔
ایک سوال کے جواب میں اندرابی نے کہا کہ وقف بورڈ جو کینسر ہسپتال تعمیر کرنے جارہا ہے۔ اس کی خاطر زمین کی نشاندہی بھی کی گئی ہے اور اس پر بہت جلد کام بھی شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینسر ہسپتال کی تعمیر وقف بورڈ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
وقف بورڈ کی سربراہ نے کہا کہ سابق حکومتوں کے دور اقتدار میں وقف بورڈ کے خزانے میں کوئی بھی پیسہ نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا’’ وقف کے زیر انتظام خانقاہوں، درگاہوں ، اور بقہ جات کا نذرو نیاز کا پیسہ کہا جاتا تھا اور اب تک وہ سابق حکومتوں نے کن کاموں اور کن تعمیرات میں استعمال کیا اس کی ہمیں کوئی بھی علمیت نہیں ہے‘‘۔
اندرانی نے یقین دلایا کہ اب وقف بورڈ میں کوئی خورد برد ہونے نہیں دیا جائے گا اور جواب دہی کے ساتھ آنے والا پیسہ عبارت گاہوں کی تعمیر و تجدید پر ہی خرچ کیا جائے گا۔
وقف بورڈ چیئر پرسن نے کہا کہ وقف ملازمین کو جواب دہ بنایا جارہا ہے اور وقف کا پیسہ امانت کے طور رہے گا اور اس کا استعمال ایمانداری سے ہی کیا جائے گا۔
اندرابی نے کہا کہ کئی آستان عالیہ اور خانقاہوں بھی پارکنگ یا بیت الخلاء اور دیگر سہولیات کو صحیح معنوں میں فقدان پایا جارہا ہے جو آنے والے وقت میں ان خامیوں کو دور کیا جائے گا۔