ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

امریکہ واحد سپر پاور ثابت 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-07
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

ٹرمپ صاحب کے بارے میں آپ کیا رائے رکھتے ہیں ‘ ہمیں اس سے کوئی غرض ‘ کوئی مطلب نہیں ہے………بالکل بھی نہیں ہے ۔ آپ انہیں اچھا یا برا کچھ بھی سمجھ سکتے ہیں………کامیاب اور ناکام صدر بھی ………اس سب سے ہمیں کچھ لینا دینا نہیں ہے……… بالکل بھی نہیں ہے ۔ لیکن……… لیکن ایک بات جس سے ہمیں مطلب اور غرض بھی وہ یہ ہے کہ ٹرمپ صاحب نے ثابت کردیا ………اس بات، اس حقیقت پر مہر تصدیق ثبت کردی کہ ………کہ امریکہ دنیا کی واحد سپر پاور ہے………یہ پہلی اور آخری سپر پاور ہے………اس کے علاوہ جو بھی سپر پاور ہونے دعویٰ کرتا ہے ‘وہ جھوٹا ہے ………وہ خود سے بھی جھوٹ بول رہا ہے اور………اور دنیا سے بھی کہ……… کہ ہمارا جاننا اور ماننا ہے کہ ٹرمپ صاحب نے جب سے اپنی دوسری باری کھیلنا شروع کردی ‘یہ جو چاہتے ہیں ………کر گزرتے ہیں………صحیح یا غلط‘اچھا یا برا اس سب سے انہیں کوئی غرض نہیں ہے……… کوئی سروکار نہیں ہے………انہیں اگر کسی سے مطلب ہے تو وہ اس ایک بات سے ہے کہ ……… کہ یہ جو چاہتے ہیں وہ ہونا چاہئے ………اور وہ ہو جاتا ہے ۔مجال کہ کوئی ان کے راستے میں کھڑا ہو ‘ کوئی انہیں چیلنج کرے ………کسی میں اتنا دم نہیں ہے کہ وہ انہیں کہے کہ صاحب آپ یہ کیا کررہے ہیں ……… آپ نے ایک آزاد اور خود مختار ملک کے صدر اور ان کی بیوی کو اغوا کیا ………انہیں اپنے ملک لایا اور یہاں ہتھکڑیاں پہنا کر مجرموں کی طرح عدالت میں پیش کیا………کسی بھی ملک میں ٹرمپ صاحب سے یہ  پوچھنے کی ہمت ہے اور نہ جرأت………ان ممالک میں بھی نہیں جو اب تک سپر پاور ہونے کے ذَعم میں مبتلا تھے ………ان کو بھی سانپ سونگھ گیا ……… وہ بھی بھیگی بلیاں بن گئیں اور………اور اپنے لب سی لئے کہ انہیں ڈر ہے………انہیں خوف ہے کہ کہیں اگلا نشانہ وہ تو نہیں ہوں گے………کہیں اگلا نمبر‘ اگلی باری ان کی تو نہیں اور ٹرمپ صاحب انہیں بھی اپنےمحلوں سے اغوا کرکے اپنے ملک پہنچا دیں ………اس لئے وہ خاموش ہیں………اور ان کی یہ خاموشی ………ٹرمپ صاحب کی خاموش تائید نہیں ……… بالکل بھی نہیں ہے ‘بلکہ اس بات کا ………اس حقیقت کا برملا اعتراف ہے کہ………کہ کوئی سپر پاور نہیں ہے ،سوائے امریکہ ………ٹرمپ صاحب کے امریکہ کے ۔ٹرمپ صاحب !امریکہ کو دنیا کا واحد سپر پاور ثابت کرنے پر ہم آپ کو مبارکباد دیتے ہیں………ہماری مبارکباد قبول کیجئے اور………اور باقی چوڑیاں قبول کریں جو خود کوبھی سپر پاور مانتے تھے ……… لیکن ہیں نہیں ‘بالکل بھی نہیں ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کھیل کے میدان سے مستقبل کی تعمیر 

Next Post

ادھمپور میں پٹواری دس ہزار  روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

2026-07-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
Next Post
ادھمپور میں پٹواری دس ہزار  روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار 

ادھمپور میں پٹواری دس ہزار  روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.