جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پارلیمنٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-20
in قومی خبریں
A A
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 19 دسمبر (یواین آئی) لوک سبھا کی کارروائی جمعہ کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس یکم دسمبر کو شروع ہوا اور اس دوران لوک سبھا کی 15 نشستیں ہوئیں۔
آج جیسے ہی ایوان شروع ہوا، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اراکین کو مطلع کیا کہ اب ہم 18ویں لوک سبھا کے چھٹے اجلاس کے اختتام کے قریب ہیں۔ اس سیشن میں ہم نے 15 نشستیں کیں۔ آپ کے تعاون سے ایوان کی پیداواری صلاحیت تقریباً 111 فیصد رہی۔ میں اس کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایوان کو رات گئے تک چلانے میں تعاون کرنے پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
اس دوران راجیہ سبھا کے 269ویں اجلاس کی کارروائی جمعہ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ چیئرمین سی پی رادھا کرشنن کی موجودگی میں ارکان پارلیمنٹ ایوان میں جمع ہوئے ۔ اس کے فوراً بعد قانون سازی سے متعلق ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے گئے ۔ مسٹر کرشنن نے مطلع کیا کہ ہم 269ویں اجلاس کی اختتامی نشست تک پہنچ گئے ہیں۔
کارروائی ملتوی کرنے سے پہلے اپنے تبصرے میں انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس کافی بامقصد رہا اور اراکین نے ضروری قانون سازی کے کام مکمل کرانے میں بھرپور تعاون دیا۔
انہوں نے پہلی بار ایوان کی کارروائی کے انعقاد میں تعاون کرنے پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ راجیہ سبھا کا 269واں اجلاس کامیابیوں سے پر رہا۔ اس دوران وقفہ صفر میں روزانہ اوسطاً 15 موضوعات اٹھائے گئے اور خصوصی ذکر کے تحت 87 موضوعات پیش کیے گئے ۔ ایوان نے تاریخی اور اہم موضوعات و بلوں پر سنجیدہ اور مؤثر بحث کی۔
چیئرمین نے بتایا کہ ایوان میں تاریخی وندے ماترم پر ہوئی بحث میں 82 اراکین نے حصہ لیا، جبکہ انتخابی اصلاحات پر ہوئی بحث میں 57 اراکین نے اپنی رائے پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان نے آٹھ اہم بل منظور کر کے لوک سبھا کو واپس بھیجے ۔ اس کے علاوہ ایوان میں 59 نجی بل پیش کیے گئے ۔ مجموعی طور پر ایوان میں 92 گھنٹے بحث ہوئی اور ایوان کا کام کاج 121 فیصد رہا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ اراکین نے جمعرات کی رات ایوان میں نامناسب رویہ اختیار کیا اور کاغذات پھاڑ کر پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسے اراکین خود احتسابی کریں گے اور آئندہ ایوان میں اس طرح کا رویہ دہرایا نہیں جائے گا۔
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس یکم دسمبر کو شروع ہوا تھا، جس کے دوران مجموعی طور پر 15 نشستیں ہوئیں۔
آخر میں انہوں نے آنے والے تہواروں کی مبارکباد دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کل آسام کا دورہ کریں گے ، 15,600 کروڑ روپے کے پروجیکٹس کا سنگ بنیاد اور افتتاح ہوگا

Next Post

منشیات فروش کی ایک کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
منشیات فروش کی ایک کروڑ   روپے مالیت کی جائیداد ضبط

منشیات فروش کی ایک کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.