بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’مل کر ہمیں بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے آگے بڑھنا ہوگ’

وجے دیوس:ایل جی نے اکھنور کے علاقے کچریال میں۱۰۸ فٹ بلند ہائی ماسٹ قومی پرچم کی نقاب کشائی کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-17
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’مل کر ہمیں بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے آگے بڑھنا ہوگ’

Jammu: Jammu and Kashmir Lt. Governor Manoj Sinha during celebrations of 'Vijay Diwas', which marks India's victory over Pakistan in the 1971 war and the liberation of Bangladesh, at Akhnoor in Jammu district, J&K, Tuesday, Dec. 16, 2025. (PTI Photo)(PTI12_16_2025_000488A)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

وجے دیوس کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج اکھنور کے علاقے کچریال میں۱۰۸ فٹ بلند ہائی ماسٹ قومی پرچم کی نقاب کشائی کی۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے۱۹۷۱ کی جنگ میں اپنی جرأت و قربانی سے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے والے شہداء ، فوجی جوانوں اور افسران کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جنگی سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کو بھی اعزاز سے نوازا اور قوم کیلئے ان کی جرأت و قربانی کو سلام پیش کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’کچریال کی سرزمین نہ صرف تاریخی اہمیت رکھتی ہے بلکہ یہ ملک کے باشندوں کیلئے ایک مقدس مقام بھی ہے، کیونکہ اس زمین کا ہر انچ ان بہادر سپاہیوں کو شکرگزاری کے ساتھ یاد کرتا ہے جنہوں نے۱۹۶۵؍اور۱۹۷۱ کی جنگوں میں ملک کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔’’
لیفٹیننٹ گورنر نے وائٹ نائٹ کور (۱۶ویں کور) کے جنرل آفیسر کمانڈنگ، لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا کو ۱۰۸ فٹ بلند ہائی ماسٹ قومی پرچم نصب کرنے کے اس بامعنی اقدام پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے فلیگ فاؤنڈیشن آف انڈیا کی بھی اس تاریخی اقدام میں نمایاں خدمات کو سراہا۔
سنہا نے کہا’’ہمارا محبوب اور فاتح ترنگا دنیا میں ہمیشہ بلند و بالا لہراتا رہے۔ ہمارا ترنگا ہماری آزادی، خودداری، قربانیوں اور شہادتوں کی علامت ہے۔ آئیے ہم سب مل کر بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے بلند وڑن کی تکمیل کیلئے قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں‘‘۔
اس موقع پر ستیش شرما (وزیر برائے یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، خوراک، شہری سپلائیز و امورِ صارفین، ٹرانسپورٹ، سائنس و ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اے آر آئی و ٹریننگز)،لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما (جی او سی اِن چیف، ناردرن کمانڈ)،لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا (جی او سی، وائٹ نائٹ کور)،میجر جنرل ایچ ایس برار (جی او سی، ۱۰ ریپڈ)،بریگیڈیئر دیانند شرما (کمانڈر، پلن والا بریگیڈ)،میجر جنرل آشِم کوہلی (ریٹائرڈ)، چیف ایگزیکٹو آفیسر، فلیگ فاؤنڈیشن آف انڈیا،سینئر سرکاری افسران، جنگی سابق فوجی، ویر ناریاں اور طلبہ بھی موجود تھے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپوارہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں فوجی جوان کی موت

Next Post

وزیر اعلیٰ کا چودھری مسعود کو تیسری برسی پر خراجِ عقیدت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
وزیر اعلیٰ کا چودھری مسعود کو تیسری برسی پر خراجِ عقیدت

وزیر اعلیٰ کا چودھری مسعود کو تیسری برسی پر خراجِ عقیدت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.