اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ادھمپور تصادم میں پولیس اہلکار ہلاک ’دہشت گردگھنے جنگل کی طرف فرار‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-17
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ادھمپور تصادم میں پولیس اہلکار ہلاک ’دہشت گردگھنے جنگل کی طرف فرار‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) جموں زون بھیم سین توتی نے منگل کے روز بتایا کہ ضلع ادھمپور میں دہشت گردوں کے ساتھ جاری تصادم کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا، جبکہ ابتدائی فائرنگ کے بعد دہشت گرد گھنے جنگلات کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی جموں نے کہا کہ سون گاؤں میں پیر کی شام ایک مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا’’اطلاع درست ثابت ہوئی اور اس وقت تصادم شروع ہو گیا جب اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس ا و جی) کی ایک چھوٹی ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی‘‘۔
آئی جی پی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران پونچھ سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار امجد علی خان شدید زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہا’’انہیں فوری طور پر علاج کیلئے منتقل کیا گیا، لیکن بدقسمتی سے زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے‘‘۔
جموں کے آئی جی پی نے مزید بتایا کہ ابتدائی فائرنگ کے بعد دہشت گرد قریب واقع گھنے جنگل کی طرف فرار ہو گئے۔انہوں نے کہا’’پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور بھارتی فوج اور سی آر پی ایف کی مدد سے مشترکہ کومبنگ آپریشن شروع کیا گیا ہے‘‘۔
توتی نے کہا کہ علاقے کی جغرافیائی صورتحال انتہائی دشوار ہے، جہاں پہاڑی سلسلے اور گھنا جنگلاتی احاطہ موجود ہے۔
آئی جی پی کے مطابق’’ابتدائی خفیہ اطلاع کے مطابق وہاں تین دہشت گرد چھپے ہوئے تھے، جس کی تصدیق تصادم کے دوران بھی ہوئی۔ دہشت گردوں کا سراغ لگانے کیلئے آپریشن تاحال جاری ہے‘‘۔
اس مشترکہ کارروائی میں جموں و کشمیر پولیس کی ایس او جی، فوج اور سی آر پی ایف کے جوان شامل ہیں، جبکہ اسنفر ڈاگز کی مدد بھی لی جا رہی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائی گئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ کم از کم تین دہشت گرد سون گاؤں کے قریب موجود ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ان کا تعلق پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیم جیشِ محمد سے ہو سکتا ہے ۔
اس سے پہلے آئی جی پی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس‘پر بتایا کہ ایس او جی کی ایک محدود ٹیم نے سب سے پہلے دہشت گردوں کا سامنا کیا، تاہم اندھیرا اور گھنے جنگلات کے ساتھ دشوار گزار پہاڑی علاقے کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں تاہم سکیورٹی فورسز نے ممکنہ فرار ہونے کے تمام راستوں کو سیل کیا ہے ۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر اور ادھمپور میںمنشیات فروشوں سے منسلک جائیدادیں ضبط

Next Post

کپوارہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں فوجی جوان کی موت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
کپوارہ میں بارودی سرنگ  دھماکے میں فوجی جوان کی موت

کپوارہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں فوجی جوان کی موت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.