بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعہ کے روز جموں کے پرگوال علاقے میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے قریب ایک درانداز کو گرفتار کیا ہے ۔
بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت عبدالخالق کے بطور ہوئی اور اس کے قبضے سے ایک ہتھیار بھی برآمد ہوا ہے ۔
ذارئع نے مزید بتایا کہ عبدالخالق کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس پوسٹ پرگوال (پولیس اسٹیشن کھور) کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے ۔










