سرینگر/۷جولائی
شمالی ضلع کپوارہ کے چرکوٹ علاقے میں جمعرات کو ایک 34 سالہ خاتون کی تالاب میں پھسل کر گر جانے سے موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے چرکوٹ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک خاتون پھسل کر ایک تالاب میں گر گئی۔انہوں نے کہا کہ گرچہ مذکورہ خاتون کو تالاب سے نکال کر سب ضلع ہسپتال کپوارہ پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی خاتون کی شناخت تسلیمہ بیگم زوجہ محمد رمضان پیر ساکن ند پورہ چرکوٹ کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ہیں۔