پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

دنیا بھر میں افغانوں کو جاری کیے گئے ویزے بھی روک دیے : وائٹ ہاؤس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-03
in عالمی خبریں
A A
’ہم روس کے سیاحتی ٹور کا منصوبہ نہیں بنا رہے‘وائٹ ہاؤس کا ماسکو کی پابندیوں کا تمسخر

Washington

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

واشنگٹن، 2 دسمبر (یو این آئی) امریکہ نے دنیا بھر میں افغانوں کو جاری کیے گئے ویزے بھی روک دیے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ کے دور میں امریکہ لائے گئے ایک افغان دہشت گرد نے نیشنل گارڈز کو نشانہ بنایا، اس واقعے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ میں موجود تمام افغانیوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا ہے اور دنیا بھر میں موجود افغانوں کو جاری ویزے بھی روک دیے ہیں۔
انھوں نے کہا ہزاروں ایسے افراد افغانستان سے امریکہ آئے جن سے امریکیوں اور امریکہ کی حفاظت کے لیے خطرہ موجود ہے ، اس لیے ٹرمپ انتظامیہ امریکہ آنے والے تمام افغانیوں کی دوبارہ جانچ پڑتال شروع کر رہی ہے اور تیسری دنیا کے ممالک سے آنے والے تمام افراد کی پناہ کی درخواستیں روک دی گئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو اپنے ممالک واپس جانا ہوگا، ٹرمپ انتظامیہ قانونی امیگریشن سسٹم کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ قانونی اور غیر قانونی مہاجرین کے پروگرامز میں کمی کی گئی ہے ، امریکی محکمہ خارجہ ویزے جاری کرنے کے عمل کو مزید سخت کر رہا ہے ۔ لیوٹ نے زور دیا کہ امریکہ کا ویزا کسی کا حق نہیں بلکہ ایک مراعت ہے جو دی جاتی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں افغانوں کو جاری کیے گئے تمام ویزے روک دیے گئے ہیں اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پناہ کی درخواستوں کو فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے ۔ پریس کانفرنس میں متعدد افغانوں کے مجرمانہ ریکارڈ کا بھی ذکر کیا گیا۔
کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ 90 فی صد ریپبلکن اراکین کانگریس صدر ٹرمپ کو ایک رہنما کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انھوں نے صومالی مہاجرین کے فراڈ اور کووِڈ کے دوران اربوں ڈالرز کے ناجائز فائدے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایسے افراد امریکی قوانین سے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، انھیں یہاں رہنے کا حق نہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آر ایس ایف کا بانبوسا پر حملہ پسپا کر دیا ہے :سوڈانی فوج

Next Post

بیتول: دو سنگین معاملوں میں مفرور ملزم گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘

بیتول: دو سنگین معاملوں میں مفرور ملزم گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.