جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جو بی جے پی نہ کر سکی، این سی نے کر دکھایا: سجاد لون

’ریزرویشن میں تبدیلی کشمیری زبان بولنے والوں کو نقصان پہنچائیگی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-02
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سجاد لون کے فیصلے سے بی جے پی کے ست شرمہ کو فائدہ؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/ یکم دسمبر
جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین اور ایم ایل اے ہندوارہ سجاد لون نے یونین ٹیریٹری کے ریزرویشن ڈھانچے میں ممکنہ تبدیلیوں کی خبروں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ’کوئی علم نہیں کہ ریزرویشن کے بارے میں انڈین ایکسپریس کی رپورٹ پر یقین کیا جائے یا نہیں‘‘، لیکن وہ خدشات جو انہوں نے مہینوں پہلے ظاہر کیے تھے، اب سچ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
اپنی۳ جولائی کی وارننگ یاد دلاتے ہوئے لون نے کہا کہ انہیں کافی عرصے سے یہ خوف تھا کہ ’’جو بھی تبدیلیاں ہوں گی، اگر ہوں گی، وہ کشمیری زبان بولنے والی آبادی کی قیمت پر ہوں گی‘‘۔
پیپلز کانفرنس کے صدر نے دعویٰ کیا کہ حتیٰ کہ بی جے پی نے بھی اپنی حکومت کے دوران ریزروڈ بیک ورڈ ایریا (آر بی اے) زمرے کو چھیڑنے سے گریز کیا تھا۔
لون نے کہا’’میں باوثوق طور پر کہہ سکتا ہوں کہ بی جے پی کے دور میں، جب ریزرویشن کا فیصلہ لیا جا رہا تھا، بی جے پی بھی ڈر گئی تھی اور آخری لمحے میںآر بی اے کو نہ چھیڑنے کا فیصلہ کیا۔ وجہ یہ تھی کہ یہی وہ واحد ریزرویشن ہے جس سے کشمیریوں کو کچھ راحت ملتی ہے‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا’’جو کام بی جے پی نے کشمیریوں کے ساتھ کرنے کی ہمت نہ کی، اگر انڈین ایکسپریس کی رپورٹ درست ہے تو این سی نے اب کر دیا ہے‘‘۔
نیشنل کانفرنس پر سخت تنقید کرتے ہوئے لون نے کہا’’وہ اپنے پرانے طریقوں پر واپس آ گئے ہیں۔ تاریخی طور پر وہ ہمیشہ دلّی اور سرینگر کے درمیان ہونے والے ہر فکس میچ میں دلالی کرتے آئے ہیں‘‘۔انہوں نے اس دلیل کو بھی مسترد کر دیا کہ کچھ دفعات تبدیل نہیں کی جا سکتیں کیونکہ وہ پارلیمنٹ سے آئی ہیں۔
لون نے کہا’’یہ کیا مضحکہ خیز دعویٰ ہے کہ ایس ٹی پارلیمنٹ نے طے کیا ہے اس لیے اسے بدلا نہیں جا سکتا؟ ریزرویشن اور اوپن میرٹ کے درمیان ۴۰:۶۰ تناسب بھی تو اسی فیصلے کا ضمنی نتیجہ ہے۔ اس منطق سے تو پھر کچھ بھی کبھی تبدیل نہیں ہو سکتا‘‘۔
ان کاکہنا تھا کہ یہ مسئلہ قانونی نہیں بلکہ سیاسی ہمت کا ہے۔’’حقیقت یہ ہے کہ آپ کچھ بھی اور سب کچھ بدل سکتے ہیں۔ لیکن آپ بدلنا نہیں چاہتے۔ آپ جھوٹ، فریب اور دھوکے کے پیچھے چھپتے ہیں‘‘۔انہوں نے مبینہ تبدیلیوں کی بنیاد پر بھی سوال اٹھایا اور حکومت سے قانونی جواز سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔
ہندواڑہ کے ممبر اسمبلی نے کہا ’’ یہ قانونی رائے کس نے دی؟ آخری نتیجہ کس نے طے کیا؟ کیا یہ تحقیق کا نتیجہ ہے، یا کسی کا وہم، یا انتخابی مصلحت کا؟ کیا حکومت اس نام نہاد تحقیق کے پیمانے عوام کے ساتھ شیئر کر سکتی ہے؟ کیا ہمیں معلوم ہے کہ یہ ’فاضل محققین‘ کون تھے؟‘‘
لون نے خبردار کیا کہ موجودہ انتظامیہ جموں و کشمیر کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے۔انہوں نے کہا’’یہ حکومت تاریخ میں انتہائی نفرت اور حقارت کے ساتھ یاد رکھی جائے گی۔ یہ لگتا ہے کہ سماجی تباہی کے ہر وہ پتھر الٹ دینا چاہتی ہے جو ممکن ہو۔ یہ حکومت کشمیریوں کے وجود کے لیے خطرہ بن گئی ہے‘‘۔
اپنے دیرینہ مؤقف کو دہراتے ہوئے انہوں نے نان گزٹیڈ آسامیوں کے لیے ضلع سطح کی بھرتی اور گزٹیڈ عہدوں کے لیے ڈویڑنل بھرتی کی بحالی پر زور دیا۔اختتام پر انہوں نے ایک پرانا مقولہ دہرایا’’بیل محل میں داخل ہونے سے بادشاہ نہیں بنتا؛ بلکہ محل اصطبل بن جاتا ہے‘‘۔لون نے یاد دلایا’’میں نے پہلے ہی کہا تھا: میری بات لکھ لیں۔ اگر اس حکومت کی طرف سے کوئی رپورٹ آتی ہے تو کشمیری زبان بولنے والی آبادی کو ایک بار پھر نقصان ہی پہنچے گا‘‘۔لون نے اصرار کیا کہ انصاف کے لیے ضلع اور صوبائی سطح کی بھرتی کی بحالی ہی واحد معتبر ضمانت ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’دراندازی کی تمام کوششیں ناکام بنائیں‘۴کوششوں میں ۸ درانداز مارے‘

Next Post

’اگر پٹیل تک ہو تا تو جموں کشمیر کی تاریخ بالکل مختلف ہو تی ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘

’اگر پٹیل تک ہو تا تو جموں کشمیر کی تاریخ بالکل مختلف ہو تی ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.