بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’نیابھارت اپنے عوام کے تحفظ میں جھکتا ہے اور نہ ہچکچاتا ہے‘

ہم لال قلعے سے کرشن کی کرپا کا پیغام دیتے ہیں اور مشن سدّرشن چکر کا اعلان بھی کرتے ہیں:وزیر اعظم مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-29
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’نیا بھارت دہشت گردی کے سامنے خاموش نہیں رہتا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر/۲۸ نومبر
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ سابقہ حکومتیں دہشت گردانہ حملے کے بعد جواب دینے میں ہچکچاتی تھیں، لیکن نیا بھارت اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے نہ جھکتا ہے اور نہ ہی ہچکچاتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھا جائے‘لیکن دھرم کے تحفظ کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہونا بھی ضروری ہے۔
مودی نے کرناٹک کے اْڈپی کے مندر والے قصبے میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’پچھلی حکومتیں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہتی تھیں، لیکن نیا بھارت اپنے لوگوں کے تحفظ میں نہ جھکتا ہے نہ ہچکچاتا ہے‘‘۔
وزیر اعظم یہاں ’لکشا کانتا گیتا پاراینا‘ میں شرکت کے لیے آئے تھے، جہاں ایک لاکھ لوگوں نے شریمد بھگود گیتا کی تلاوت کی۔ یہ پروگرام اْڈپی کے سری کرشنا مٹھ نے منعقد کیا تھا۔
مودی نے کہا’’گیتا ہمیں امن اور سچائی کے لیے جدوجہد کرنے کی تعلیم دیتی ہے، اور ظلم ڈھانے والوں کو کچلنے کی ضرورت بھی سکھاتی ہے۔ ہم ’وسودھیو کٹمبکم‘(پوری دنیا ایک خاندان ہے) پر یقین رکھتے ہیں اورجو دھرم (سچائی و انصاف) کا تحفظ کرتے ہیں، دھرم ان کا تحفظ کرتا ہے کا بھی جاپ کرتے ہیں‘‘۔
وزیر اعظم نے اس سال اپریل میں پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کو یاد کیا، جس میں ۲۶؍افراد، جن میں زیادہ تر سیاح تھے، مارے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں کرناٹک کے لوگ بھی شامل تھے۔
مودی نے کہا کہ ملک نے’آپریشن سندور‘ کے دوران حکومت کے عزم کو دیکھا ‘ پاکستان میں دہشت گرد لانچ پیڈز کے خلاف بھارت کا فوجی جواب، جس میں ٹھیک نشانے پر حملے کیے گئے۔
وزیر اعظم نے کہا’’ہم لال قلعے سے کرشن کی کرپا کا پیغام دیتے ہیں اور مشن سدّرشن چکر کا اعلان بھی کرتے ہیں‘‘۔انہوں نے وضاحت کی کہ مشن سدّرشن چکر اہم مقامات، صنعتی علاقوں اور عوامی جگہوں کے ارد گرد ایک سکیورٹی دیوار فراہم کرتا ہے۔
مودی نے اْڈپی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس قصبے نے پانچ دہائی پہلے حکمرانی کا ایک نیا ماڈل پیش کیا تھا، جو آج صفائی اور پانی کی فراہمی کی قومی پالیسیوں کی رہنمائی کرتا ہے۔انہوں نے اْڈپی کے پیجاوارا مٹھ کے سوامی وشویشا تیرتھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رام جنم بھومی تحریک میں ان کا کردار پورا ملک جانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی رہنمائی ہی نے حال ہی میں ایودھیا کے رام مندر میں پرچم کشائی کی راہ ہموار کی۔
اس سے قبل، مودی نے تاریخی کنکا منٹپ کا دورہ کیا اور ۱۴ویں۱۵ویں صدی کے ممتاز سنت‘فلسفی کیرتنکار کنک داسا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔کنک داسا وہ شخصیت ہیں جن کے حوالے سے مشہور واقعہ ہے کہ اْڈپی سری کرشنا مندر میں بھگوان کرشن کا بت مغرب کی طرف مڑ گیا تھا۔
بعد میں وزیر اعظم نے’لکشا گیتا پٹھن‘ میں حصہ لیا، جہاں پیریا پوتھیگے مٹھ کے سیر سوگنندرا تیرتھ، کرناٹک کے گورنر تاورچند گہلوت اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے خود بھی بھجن پڑھے۔
مودی نے سری کرشنا مندر میں پوجا بھی کی، جہاں ان کا استقبال سوگنندرا تیرتھ، مٹھ کے دیوان اور سینئر مندری اہلکاروں نے روایتی اعزازات کے ساتھ کیا۔
وزیر اعظم نے مندر کے مقدس احاطے میں کچھ وقت گزارا، جہاں انہوں نے کنک داسا کی عقیدت اور مندر سے جڑی ثقافتی وراثت کی اہمیت کو سراہا۔
جب وہ کرشنا مٹھ کے احاطے میں داخل ہوئے تو انہیں ’پورن کنبھا سوگتم‘ (روایتی عزت و احترام کے ساتھ استقبال) دیا گیا۔ انہیں چاندی سے مزین تلسّی جاپ مالا اور شَنگھا، چکر، گدّا اور پدما پر مشتمل مدرائیں پیش کی گئیں، جنہیں مادھوا اور جنوبی بھارت کی کئی برہمن برادریاں روزانہ کی پوجا میں استعمال کرتی ہیں۔
مودی نے ۲۰۰۸ میں بھی اس مندر کا دورہ کیا تھا، جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ اس وقت بھی یہی سوامی جی کرشنا مٹھ کے انتظامی سربراہ تھے۔
مندر کے قصبے میں ان کی آمد پر ایک شاندار روڈ شو منعقد کیا گیا۔ وزیر اعظم منگلورو ایئرپورٹ پر اترے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے اْڈپی پہنچے۔
اپنی گاڑی کے رَننگ بورڈ پر کھڑے ہو کر وزیر اعظم نے پرجوش ہجوم کی طرف ہاتھ ہلایا، جنہوں نے ان کی گاڑی پر پھول برسائے۔ مودی نے بھی جواباً ہجوم کی طرف پھول اچھالے۔راستے بھر زعفرانی جھنڈیاں اور بی جے پی کے پرچم لہرا رہے تھے۔
اس پرمسرت ماحول کو ساحلی کرناٹک کے روایتی ثقافتی دستوں کی پرفارمنس نے مزید شاندار بنا دیا۔
(ندائے مشرق ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنہاکی جموں میں پاور گرڈ کے زیرِ اہتمام مشاعرے میں شرکت

Next Post

انہدامی مہم میں منتخبہ حکومت کا کوئی رول نہیں ہے :عمر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
منریگا۱۵۰دن کرنے کی منظوری‘وزیرا علیٰ کا مرکز کا شکریہ

انہدامی مہم میں منتخبہ حکومت کا کوئی رول نہیں ہے :عمر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.