پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کاروبار

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ڈراز کے طریقہ کار کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-26
in کاروبار
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

’جموں و کشمیر میں جے جے ایم کے صرف۴۶فیصد کام مکمل‘

واشنگٹن ڈی سی،26 نومبر(یو این آئی ) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ڈراز کے طریقہ کار کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے جس کے تحت 5 دسمبر کو شریک ٹیموں کو یہ معلوم ہو جائے گا کہ ٹرافی جیتنے کے لیے انہیں کس راستے پر چلنا ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل نیو یارک، نیو جرسی میں اتوار 19 جولائی 2026ء کو کھیلا جائے گا۔فیفا کی تاریخ کے پہلے 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ کے آغاز میں 200 دن سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔
اس میگا ایونٹ کے لیے 12 گروپس (ہر ایک میں چار ٹیمیں) کی تشکیل کا عمل واشنگٹن ڈی سی کے معروف جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس میں انجام دیا جائے گا جہاں کوالیفائیڈ اور زیر غور ٹیموں کے کوچز اور آفیشلز شریک ہوں گے۔فیفا کے اعلان کے مطابق میزبان ممالک کناڈا، میکسیکو اور امریکہ کو پوٹ 1 میں رکھا جائے گا جبکہ باقی 39 کوالیفائیڈ ٹیموں کو فیفا/کوکا کولا مینز ورلڈ رینکنگ (جاری شدہ 19 نومبر 2025ء) کے مطابق چار پوٹس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دو پلے آف مقامات اور یورپ کے چار پلے آف پلیس ہولڈرز کو پوٹ 4 میں شامل کیا گیا ہے۔پوٹ 1 میں کناڈا، میکسیکو، امریکہ، سپین، ارجنٹائن ، فرانس، انگلینڈ، برازیل، پرتگال، نیدرلینڈز، بیلجیم، جرمنی، پوٹ 2 میں کروشیا، مراکش، کولمبیا، یوراگوئے، سوئٹزرلینڈ، جاپان، سینیگال، ایران، جنوبی کوریا، ایکواڈور، آسٹریا، آسٹریلیا،پوٹ 3 میں ناروے، پاناما، مصر، الجزائر، اسکاٹ لینڈ، پیراگوئے، تیونس، آئیوری کوسٹ، ازبکستان، قطر، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، پوٹ 4 میں اردن، کیپ وردے، گھانا، کیوراسائو، ہیتی، نیوزی لینڈ، یورپی پلے آف A، B، C، D اور فیفا پلے آف ٹورنامنٹ 1 و 2 میں شامل ہیں۔
قرعہ اندازی کا آغاز پوٹ 1 سے ہوگا جہاں ٹیمیں گروپ A سے L میں شامل کی جائیں گی، اس کے بعد باری باری پوٹ 2، 3 اور 4 کی ٹیموں کو گروپس میں رکھا جائے گا۔میزبان ممالک کو مختلف رنگوں کی گیندوں سے مخصوص پوزیشن دی جائے گی۔ میکسیکو کو A1 (سبز)، کناڈا کو B1 (سرخ) اور امریکہ کو D1 (نیلا) پوزیشن دی جائے گی۔ باقی ٹاپ رینکڈ ٹیمیں اپنے اپنے گروپ کی پہلی پوزیشن پر خودکار طور پر فٹ ہوں گی۔
مسابقتی توازن برقرار رکھنے کے لیے یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ فیفا رینکنگ کی سرفہرست چار ٹیمیں (اسپین، ارجنٹائن، فرانس اور انگلینڈ) سیمی فائنلز کے مختلف راستوں میں رکھی جائیں گی تاکہ وہ فائنل سے قبل آمنے سامنے نہ آئیں۔اصولی طور پر ہر گروپ میں ایک ہی کنفیڈریشن کی ایک سے زیادہ ٹیم شامل نہیں ہوگی، سوائے یورپی ٹیموں (یو ای ایف اے) کے جن کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ہر گروپ میں زیادہ سے زیادہ دو یورپی ٹیمیں شامل ہو سکتی ہیں۔
فائنل ڈراز کے ایک روز بعد ہفتہ 6 دسمبر کو میچز کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا جس میں ہر میچ کے لیے سٹیڈیم اور کک آف کا وقت بھی شامل ہوگا۔ اس عمل کا مقصد دنیا بھر کے شائقین اور ٹیموں کے لیے بہتر حالات اور موافق اوقات کو یقینی بنانا ہے۔فیفا کے مطابق تفصیلی ڈراز طریقہ کار فیفا کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’غلط معلومات پر کارروائی سے صورتحال پیچیدہ ہوتی ہے ‘

Next Post

فیبا ورلڈ کپ 2027 کوالیفائر میں ہندوستانی ٹیم کا پہلا مقابلہ سعودی عرب سے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جے جے ایم:۱۰۲ نئی اسکیمیں منظور۔۔اسکیمیںیوٹی کے۵۱ہزار دیہی گھرانوں کا احاطہ کریں گی
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں جے جے ایم کے صرف۴۶فیصد کام مکمل‘

2026-09-06
مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں چار فیصد اضافہ
اہم ترین

غریب کینسر مریضوں کے  علاج کے فنڈ کو ۲ء۴۰لاکھ  سے بڑھا کر۴لاکھ روپے کیا گیا

2026-09-02
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
چپس، میٹھے مشروبات اور پیک شدہ غذاؤں پر سرخ انتباہی لیبل متعارف ہوگا
اہم ترین

چپس، میٹھے مشروبات اور پیک شدہ غذاؤں پر سرخ انتباہی لیبل متعارف ہوگا

2026-08-30
وزیر اعظم مودی 17 فروری کو کشمیر کےلئے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے
اہم ترین

بڈگام سےکٹرہ براہِ راست ٹرین  سروس بحال‘مسافروں، طلبہ  ملازمین اور یاتریوں کو سہولت

2026-08-30
وادی میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے :ڈاک
اہم ترین

جموں و کشمیر میں فوڈ سیفٹی مہم ۱۴۰‘معائنے‘۵۵ غذائی نمونے حاصل‘۱۱مقدمات میں۱۱ ہزار روپے جرمانہ

2026-08-30
آئی ایف ایف جے کے کو عالمی سطح پر پذیرائی؛۵۰ممالک سے۸۷۵فلمیں موصول
اہم ترین

پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں نو زمروں کے فاتحین کے لیے نقد انعامات کا اعلان

2026-08-28
Next Post

فیبا ورلڈ کپ 2027 کوالیفائر میں ہندوستانی ٹیم کا پہلا مقابلہ سعودی عرب سے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.