پرتھ۔،22 نومبر (یو این آئی )آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک انگلینڈ کی ابتدائی تین وکٹیں حاصل کرکے ایشیز سیریز میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے 21 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اسٹارک ایشیز کی تاریخ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے 13ویں کھلاڑی ہیں، انہوں نے 23ویں ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے موجودہ کھلاڑیوں میں صرف اسٹارک اور نیتھن لیون 110 یا 100 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور فاسٹ بولر مارک ووڈ نے سیریز میں سب سے زیادہ 41وکٹیں حاصل کی ہیں۔









