پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

مردوں اور خواتین کی قومی ٹیمیں پہلی بار ایک ہی بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مقابلہ کریں گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-23
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

زیورخ 22نومبر(یو ان آئی) عالمی فٹ بال کی اعلیٰ تنظیم فیفا نے مردوں اور خواتین کی قومی ٹیموں کے لئے ’’فیفا سیریز 2026‘‘ کے توسیعی ایڈیشن کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے جو آئندہ برس مارچ اور اپریل کے بین الاقوامی میچ ونڈو کے دوران منعقد ہوگا۔فیفا سیریز کا یہ دوسرا ایڈیشن مارچ 2024 میں منعقد ہونے والے کامیاب پائلٹ مرحلے کی بنیاد پر مزید وسعت کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں زیادہ ممالک کو شرکت کا موقع دیا جائے گا اور پہلی مرتبہ خواتین ٹیموں کے لئے بھی الگ مقابلوں کا انعقاد شامل ہوگا۔
اس اقدام کا مقصد ممالک کے درمیان بامعنی بین الاقوامی مقابلوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر فٹ بال کی ترقی کو تقویت دینا ہے۔یہ سیریز فیفا کی ’’عالمی کھیل کے لئے سٹریٹجک اہداف 2023-2027‘‘سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد فنی ترقی، مقابلے کا توازن اور براعظموں کے درمیان تبادلہ خیال کو فروغ دینا ہے۔
اس پلیٹ فارم کے ذریعے وہ قومی ٹیمیں بھی فائدہ اٹھا سکیں گی جنہیں دیگر براعظموں کی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع کم ملتا ہے۔ فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کا کہنا تھاکہ فیفا سیریز کھلاڑیوں، کوچز اور شائقین کے لئے نئے مواقع پیدا کرنے اور فٹ بال کی عالمگیریت اور تنوع کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے۔ 2026 کا ایڈیشن مردوں اور خواتین دونوں شعبوں میں اس کے اثرات مزید مضبوط کرے گا۔ مقابلوں کے ذریعے ممالک کو جوڑ کر ہم ہر سطح پر کھیل کو مضبوط بنا رہے ہیں اور مقامی کمیونٹیز کو عالمی سٹیج پر لا رہے ہیں۔
مردوں کی فیفا سیریز 2026 کی میزبانی کے لئے آسٹریلیا، آذربائیجان، انڈونیشیا، قازقستان، ماریشس، پورٹو ریکو، روانڈا اور ازبکستان کے ناموں کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ دیگر ممالک سے بھی بات چیت جاری ہے جو آئندہ مہینوں میں میزبانوں کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب خواتین کی فیفا سیریز کا آغاز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں ہوگا جبکہ مکمل ٹیموں اور میزبان ممالک کی فہرست 2026 کے آغاز میں جاری کی جائے گی۔
سیریز کے تحت ہر گروپ میں مختلف براعظموں کی ٹیمیں دوستانہ مقابلوں میں حصہ لیں گی جس کا مقصد بین الاقوامی کیلنڈر پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔فیفا سیریز کے فوائد صرف میدان تک محدود نہیں بلکہ اس سے نئی کھیلوں کی تکنیک اور حکمت عملی سیکھنے کے مواقع ملیں گے۔ ابھرتی ہوئی ٹیموں اور نئی مارکیٹس کو تجارتی فوائد حاصل ہوں گے۔مختلف ثقافتوں اور قوموں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔فیفا کونسل کی جانب سے دسمبر 2022 میں منظور کردہ یہ منصوبہ ان ممالک کے لئے بھی کارآمد ہے جو کہ عالمی فٹ بال میں اپنی شناخت مستحکم کرنے کے مرحلے میں ہیں اور اس سے نہ صرف تکنیکی بلکہ انتظامی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کُلدیپ کی تین وکٹیں، ہندوستان کا کم بیک

Next Post

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ایشیز سیریز کے پہلے روز اہم اعزاز حاصل کرلیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک
کھیل

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

2026-09-06
درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا
کھیل

درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا

2026-09-06
کھیل

خطاب کی ہیٹ ٹرک کے مشن پر سبالینکا چوتھے راؤنڈ میں

2026-09-06
ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل
کھیل

ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل

2026-09-06
کھیل

ایف ٹی پی کی منصوبہ بندی ایسی ہو کہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مناسب وقت ملے: بی سی سی آئی

2026-09-06
کھیل

این سری رام بالاجی مردوں کے ڈبلز کے اگلے راؤنڈ میں، نِکی پونچا باہر

2026-09-06
ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
Next Post
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ایشیز سیریز کے پہلے روز اہم اعزاز حاصل کرلیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.